آفتاب اقبال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 ستمبر 1961ء (63 سال) اوکاڑہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سان خوسے اسٹیٹ یونیورسٹی |
پیشہ | صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
آفتاب اقبال معروف اور سینئر پاکستانی صحافی اور معروف مزاحیہ اور تحقیقی معلوماتی پروگرام خبرہار کے میزبان ہیں۔ اس سے قبل وہ حسبِ حال خبرناک،خبردار اور خبرزار کی بھی میزبانی کر چکے ہیں۔ وہ اردو کے معروف شاعر ظفر اقبال کے فرزند ہیں۔ آپ کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ۔ 19 اپریل، 2014 کو جیو نیوز کے متنازع ہونے کے بعد انھوں نے پروگرام سے استعفی دیا۔پھر ایکسپریس نیوز پر ایک پروگرام خبردار کرتے رہے،
ایکسپریس میں وابستہ رہنے کے بعد جنوری 2019 سے اپنے ذاتی نیوز چینل کے مالک بن گئے، وہاں سے خبر زار پروگرام کرتے رہے، جو " آپ نیوز " چینل پر نشر ہوتا تھا، پھر انھوں نے آپ نیوز چینل بیچ دیا۔ آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر خبرہار کے نام سے شو کر رہے ہیں
آفتاب اقبال 19 ستمبر 1961 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے کیلیفورنیا چلے گئے۔
آفتاب اقبال نے 1994–1995 تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیے۔ وہ بہت سے مشہور اخباروں مثلا نیوز ویک،دی نیوز اور نوائے وقت میں کالم نگار ہیں۔ آفتاب اقبال کو اپنی طرز کے مزاحیہ،طنزیہ تحقیقی اور معلوماتی پروگرام حسب حال پاکستان میں پہلی بار شروع کرنے کی وجہ سے اس طرح کے پروگراموں کا بانی بھی کہا جاتا ہے
سال | شو | کردار | چینل | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2009–10 | حسب حال | بذات خود (میزبان) | دنیا نیوز | |
2010–14 | خبرناک | بذات خود (میزبان) | جیو نیوز | |
2015–تاحال | خبردار | بذات خود (میزبان) | ایکسپریس نیوز | |
2018–20 | خبرزار | بذات خود (میزبان) | آپ نیوز | |
2020–21 | خبریار | بذات خود (میزبان) | نیو نیوز | [1] |
2021 | دی ایکسپریسو مارننگ شو | بذات خود | ایکسپریس نیوز | خبردار ٹیم میں مہمان |
سال | شو | کردار | پلیٹ فارم | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2019–تاحال | اوپن مائیک کیفے | مستقل مہمان | یوٹیوب | |
2021–تاحال | لوز کینن ود آفتاب اقبال | بذات خود (میزبان) | یوٹیوب |