ابن القف

ابن القف
معلومات شخصیت
پیدائش 20 اگست 1233ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الکرک ،  محافظہ کرک ،  اردن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1286ء (52–53 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دمشق   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ طبیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابن القُف (پیدائش: 20 اگست 1233ء— وفات: 1286ء) مسلم طبیب اور جراح تھے۔

سوانح

[ترمیم]

ابو الفرج امین الدولہ بن یعقوب، ابن القف کے نام سے مشہور ہیں، کرک کے عالم فلسفی اور طبیب تھے، 630 ہجری کو پیدا ہوئے اور دمشق میں 685 ہجری کو وفات پائی، ابن ابی اصیبعہ نے ان کی بہت تعریف کی ہے، ان کی تصانیف میں بقراط پر “کتاب الاصول فی شرح الفصول” ہے اس کتاب کا قدیم خطی نسخہ لندن، الجزائر، قاہرہ، اسکندریہ، تونس اور المکتبہ الشرقیہ بیروت کی لائبریریوں میں موجود ہے، یہ کتاب مصر کے ڈاکٹر بشارہ زلزل نے اسکندریہ میں 1902 عیسوی کو شائع کرائی تھی، اس کے علاوہ طب میں “کتاب الشافی” اور “کتاب العمدہ فی صناعہ الجراح” قابلِ ذکر ہیں، آخری کتاب حیدرآباد میں 1356 ہجری کو شائع ہوئی تھی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11708350t — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اپریل 2024 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ