ابو عبد اللہ قضاعی

ابو عبد اللہ قضاعی
(عربی میں: مُحمَّد بن سلامة بن جعفر بن علي القضاعي المصري الشافعي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 10ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1062
قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مورخ [1]،  قاضی ،  مصنف ،  مفسرِ قانون [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل حدیث [2]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو عبد اللہ محمد بن سلامہ بن جعفر بن علی قضاعی مصری شافعی مصر کے قاضی تھے اور مشہور کتاب مسند شہاب کے مصنف ہیں۔

سوانح

[ترمیم]

نام و نسب

[ترمیم]

علامہ قضاعی کا نام محمد، لقب شہاب الدین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ نسب نامہ یوں ہے : محمد بن سلامہ بن جعفر بن علی بن حکمون بن ابراہیم بن مسلم القضاعی المصری الشافعی۔ آپ قبیلہ بنو قضاعہ کی نسبت سے ’’قضاعی‘‘ مشہو ر ہوئے۔

اساتذہ

[ترمیم]
  • ابو مسلم محمد بن احمد کاتب
  • احمد بن ثرثال
  • ابو الحسن بن جہضم
  • احمد بن عمر جیزی
  • ابو محمد بن نحاس مالکی اور دیگر۔

تلامذہ

[ترمیم]
  • ابو نصر بن ماکولا
  • ابو عبد اللہ حمیدی
  • ابو سعد عبد الجلیل ساوی
  • سہل بن بشر اسفرایینی
  • ابو القاسم نسیب
  • ابو عبد اللہ محمد بن احمد رازی اور دیگر طالبین علم نے استفادہ کیا۔

علما کی آرا

[ترمیم]
  • ابن ماکولا کہتے ہیں: «وہ کئی علوم میں ماہر تھے، میں نے مصر میں ان کے مقام کا کوئی دوسرا نہیں دیکھا»۔
  • غیث ارمنازی کہتے ہیں: «مصر میں قاضی کے منصب پر فائز تھے، ان کی کئی تصنیفات ہیں»۔
  • سلفی کہتے ہیں: «ثقہ اور قوی حافظہ والے تھے، شافعی المذہب تھے»[3]

تصنیفات

[ترمیم]

تصنیفات کے چند نام یہ ہیں:[4]:

  • النجوم المتقدہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کا مجموعہ ہے۔
  • دستور معالم الحکم (علی بن ابی طالب کے اقوال کا مجموعہ ہے)
  • تاریخ القضاعی (انبیا کرام سے لے کر خلفاء راشدین تک اور خلیفہ ظاہر تک کی تاریخ)
  • مناقب الشافعی (ناپید ہے)
  • خلاصۃ وافیۃ للمعلمین (حدیث کے مصادر کی فہرست تھی جو اب ناپید ہے)
  • منشآت مصر (مصر کی تاریخ تھی تو ناپید ہے)

تفسیر القرآن

  • درۃ الواعظین و ذخر العابدین

دقائق الأخبار و حدائق الاعتبار

وفات

[ترمیم]

علامہ قضاعی نے شبِ جمعہ 17 ذیقعد 454ھ مطابق 21 نومبر 1062ء کو قاہرہ میں وفات پائی۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo2015880762 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جون 2022
  2. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo2015880762 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  3. سير أعلام النبلاء: القضاعي المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 4 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2017-07-21 بذریعہ وے بیک مشین
  4. Qutbuddin 2013, p. 15-16.
  5. تاریخ دمشق، جلد 53، صفحہ 170۔