احسن خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 اکتوبر 1981ء (43 سال) لندن |
شہریت | مملکت متحدہ پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان ، ماڈل ، اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
احسن خان ایک پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار، پروڈیوسر، میزبان اور پرفارمر ہیں۔ انھوں نے 1998ء میں اداکاری شروع کی۔ وہ نکاح، بلی، گھر کب آؤ گے، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور بعد میں ٹیلی ویژن کی طرف چلے گئے۔ انھوں نے 2011ء میں رمضان کے دوران ہم ہی ٹی وی پر ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔[1]
وہ لندن میں 9 اکتوبر 1981ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کے چار بہن بھائی ہیں: ایک بڑا بھائی، دو بڑی بہنیں اور ایک جڑواں بھائی، یاسر خان۔ ان کا خاندان لاہور واپس آ گیا اور وہ خاندان میں واحد تھے جو اداکار بنے، انھوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔[2]
احسن نے 17 برس کی عمر میں 1998ء کی فلم نکاح میں کام کر کے اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال پی ٹی وی کے لیے ہنس کی چال کیا۔ احسن بعد میں فلم گھر کب آؤ گی (2000ء) میں جلوہ گر ہوئے اور اس کے بعد ٹیلی ویژن میں قدم رکھا اور بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔ انھوں نے سنہ 2011ء میں رمضان کے دوران ہم ہی ٹی وی پر ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔[3][4] انھوں نے سال 2016ء می ڈراما اڈاری میں کام کیا اور خوب داد وصولی۔[5]
2016ء سے انھوں نے گھسے پٹے ساس بہو والے ڈراموں سے تنگ آ کر[6] پروڈکشن شروع کی،[7] اور سماجی ڈراما سیریز ”دکھ سکھ“ پروڈیوس کیا۔ سنہ 2018ء تک وہ بیس سے زائد ٹی وی ڈراموں کو پروڈیوس کر چکے تھے۔[8]
سنہ 2017ء میں انھوں نے فلم چھپن چپھائی کام کیا۔
اب وہ ایکسپریس انٹرٹینمینٹ پر ایک سیلیبریٹی پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان کی میزبانی کرتے ہیں۔