علامہ | |
---|---|
البابرتی | |
(عربی میں: مُحمَّد بن مُحمَّد بن محمود بن أحمد الرومي البَابِرْتي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1314ء بایبورت |
وفات | سنہ 1384ء (69–70 سال)[1] قاہرہ |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو حیان الغرناطی |
تلمیذ خاص | ملا شمس الدین فناری |
پیشہ | عالم ، ماہرِ لسانیات ، فقیہ ، محدث |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [2] |
شعبۂ عمل | علم کلام |
کارہائے نمایاں | العنایہ |
درستی - ترمیم |
البابرتی (714ھ – 786ھ = 1314ء – 1384ء) انھیں صاحب العنایہ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا نام محمد بن محمد بن محمود یا محمد بن محمود بن احمد بابرتی ہے۔ اكمل الدين ابو عبد اللہ ابن الشيخ شمس الدين ابن الشيخ جمال الدين الرومی البابرتی یہ رومی ہیں بغداد کے اطراف میں ایک گاؤں "بابرتا"کی طرف نسبت سے البابرتی مشہور ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ (بابرت) ارزن الروم - أرض روم کے گرد و نواح میں سے ہے جو تركی میں واقع ہے۔ حنفی فقیہ، امام، محقق، باریک بین، ماہر علم حدیث اور عربی اصول و ادب کے اساتذہ میں سے ہیں۔ علم حاصل کرنے کے لیے پہلے حلب اور پھر قاہرہ کے سفر کیے۔ کئی مرتبہ عہدہ قضاء پیش کیا گیا مگر آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔ ان کی وفات مصر میں ہوئی۔