کتاب التبیان فی تفسیرالقرآن یا التبیان الجامع لعلوم القرآن عربی میں نام التبیان الجامع لعلوم القرآن یا التبیان فی تفسیرالقرآن ہے۔ یہ اہل تشیع کی معروف قرآن کی تفسیر ہے جو شیخ طوسی کی تالیف ہے۔ زبان عربی ہے اور 10 جلدوں پر مشتمل ہے۔[1] یہ تفسیر پانچویں صدی ہجری قمری میں لکھی گئی ہے۔[2]
تفسیر تبیان اہل تشیع کی پہلی جامع اور مکمل تفسیر ہے جس میں تمام مباحث و علوم قرآن موجود ہیں۔ یہ ایک اصلی اور بنیادی جامع تفسیر ہے جو بعد کی تفاسیر کے لیے منبع اور مآخذ کا درجہ رکھتی ہے۔[1]
اس تفسیر کو آیت الله حجت کوه کمری نے متعارف کرایا۔
یہ ائمہ اثنا عشر کی روایات اور عقلی مباحث کے مناسب ترین استفادہ سے ترتیب دی گئی ہے۔[3]
پیش نظر صفحہ اسلامی کتاب سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
پیش نظر صفحہ قرآنیات سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |