امجد اسلام امجد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 اگست 1944ء لاہور |
تاریخ وفات | 10 فروری 2023ء (79 سال) |
رہائش | لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب اسلامیہ کالج لاہور |
پیشہ | صحافی ، شاعر ، مصنف |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
امجد اسلام امجد (پیدائش: 4 اگست 1944ء - وفات: 10 فروری 2023ء) ایک پاکستانی اردو شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار تھے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں انھوں نے چالیس سے زائد کتابیں تصنیف کی۔ انھیں اپنے ادبی کام اور ٹی وی کے لیے اسکرین پلے کے لیے بہت سے اعزازات ملے ، جن میں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز شامل ہیں۔
امجد اسلام کی پیدائش 4 اگست 1944 کو لاہور میں ہوئی۔ [1] انھوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی۔اے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹیسے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[1] انھوں نے اپنے کیریئر کے آغاز ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد کی حیثیت سے کیا۔[2]
1975ء اور 1979ء کے درمیان امجد پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر رہے۔[3] 1989ء میں انھیں اردو سائنس بورڈ کا ڈائریکٹر بنادیا گیا۔ انھوں نے چلڈرن لائبریری کامپلیکس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ [1][2]
امجد اسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کی وجہ سے انھیں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ ان کی شخصیت پر تقریباً دس سے زائد تنقیدی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔[4]
امجد کی وفات 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے ہوئی۔[5]
ان کے شعری مجموعوں میں درج ذیل شامل ہیں:[2] [3][2][6]