امپاسبل فوڈز

امپاسبل فوڈز (Impossible Foods)
نجی
صنعتغذا
قیام2011
بانیپیٹرک او براؤن، تال رونین، مونٹی کیسینو
صدر دفترریڈووڈ شہر، کیلیفورنیا، امریکا
ویب سائٹwww.impossiblefoods.com

امپاسبل فوڈز (ناممکن غذائیں / ناممکن اشیائے خوردنی) مکمل طور پر پودوں سے تیار کردہ مصنوعی گوشت اور پنیر بنانے والی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر ریڈووڈ شہر، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔[1] کمپنی کا نصب العین لوگوں کو ایسی اشیائے خوردنی کی فراہمی ہے جو ذائقے اور غذائیت کے لحاظ سے ویسی ہی عمدہ ہوں جیسے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی غذائیں، لیکن صحت اور ماحول پر ان کے منفی اثرات نہ ہوں۔[2] کمپنی جانوروں سے حاصل ہونے والی مصنوعات کا سالمی (مولیکیولر) سطح پر جائزہ لیتی ہے اور پھر پتوں، بیجوں اور اناج میں سے مخصوص لحمیے (پروٹین) اور غذائیت کا انتخاب کرکے گوشت اور ڈیری مصنوعات کے ذائقے کو تخلیق کرتی ہے۔

اسٹینفورڈ کے سابق بایوکیمسٹری پروفیسر، پیٹرک او براؤن نے باورچی تال رونین اور پنیر ساز مونٹی کیسینو کے ساتھ مل کر یہ کمپنی قائم کی ہے۔[3]

امپاسبل فوڈز 182 ملین ڈالر کے قریب رقم جمع کرچکی ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں گوگل، ونود کھوسلا، وائکنگ گلوبل انوسٹرز، ہانگ کانگ کے ارب پتی لی کا شنگ اور بل گیٹس شامل ہیں۔

مصنوعات

[ترمیم]

امپاسبل فوڈز فی الحال نباتات سے بنے چیزبرگر، بادام دودھ کی پنیر، ریکوٹا (نرم اطالوی پنیر)، راویولی (پنیر کی کچوری) اور کریم پنیر جیسا پنیر تیار کرتی ہے۔[3]

منصوبے

[ترمیم]

امپاسبل فوڈز نے 2016ء کی گرمیوں میں، نیو یارک، سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں ہیم برگر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی دیگر مصنوعات کی طرح یہ ہیم برگر بھی ظاہری شکل و صورت، ذائقے اور مہک میں بڑے گوشت جیسا ہوگا، لیکن یہ مکمل طور پر نباتات سے تیار کردہ ہوگا۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Impossible Foods" (بزبان انگریزی). کرنچ بیس ڈاٹ کام.
  2. "Our Story" (بزبان انگریزی). امپاسبل فوڈز.
  3. ^ ا ب کوننی لوئزوس. "Impossible Foods Raises a Whopping $108 Million For Its Plant-Based Burgers" (بزبان انگریزی). ٹیک کرنچ ڈاٹ کام.
  4. لنڈسے ہوشا. "Silicon Valley's Bloody Plant Burger Smells, Tastes And Sizzles Like Meat" (بزبان انگریزی). این پی آر.