امیر جنگو

امیر جنگو
ذاتی معلومات
مکمل نامعامر انتھونی جنگو
پیدائش (1997-07-14) 14 جولائی 1997 (عمر 27 برس)
سینٹ۔ جیمز، ٹرینیڈاڈ
بلے بازیبائیں ہاتھ والا
حیثیتوکٹ کیپر، بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ایک روزہ (کیپ 227)12 دسمبر 2024  بمقابلہ  بنگلہ دیش
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2016–2019, 2023–تاحالٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو
2017–2018کمبائنڈ کیمپس اینڈ کالجز
2019–2022لیورڈ آئی لینڈز
2020ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز
2022–2023جمیکا تلاواہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20 کرکٹ
میچ 1 35 50 13
رنز بنائے 104 1,909 1,501 149
بیٹنگ اوسط 34.08 32.63 13.54
100s/50s 1/0 1/12 2/9 0/0
ٹاپ اسکور 104* 218 111 30
کیچ/سٹمپ 0/0 47/1 38/4 12/2
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 دسمبر 2024

امیر انتھونی جنگو (پیدائش 14 جولائی 1997ء) ایک ٹرینیڈاڈین کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] انہوں نے 16 جنوری 2015 ءکو 2014-15ء علاقائی سپر 50 میں ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے لیے اپنی لسٹ اے کی شروعات کی۔ [2] انہوں نے 7 اپریل 2017ء کو علاقائی چار روزہ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لیے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [3] جولائی 2020ء میں، انہیں 2020 ءکیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [4][5] انہوں نے 2 ستمبر 2020ء کو 2020ء سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے ٹوئنٹی 20 میں ڈیبیو کیا۔ [6] انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا اور 2024ء میں تاریخ رقم کی۔ ان کے والد کا تعلق بنگلہ دیش کے نواکھلی کے چٹکھل تحصیل سے ہے۔ پھر وہ امریکہ ہجرت کر گئے اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں آباد ہو گئے۔

بین الاقوامی کیریئر

[ترمیم]

دسمبر 2024ء میں، انہیں پہلی بار بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ دستے میں شامل کیا گیا۔ [7][8][9] انہوں نے 12 دسمبر 2024ء کو اسی سیریز کے تیسرے ایک روزہ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔[10] انہوں نے اپنے بین الاقوامی ڈیبیو پر ناقابل شکست سنچری (104) بنائی اور وہ ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو پر سنچری بنانے والے ویسٹ انڈین کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ [11][12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Amir Jangoo"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-25
  2. "Nagico Super50, Group B: Trinidad & Tobago v West Indies Under-19s at Scarborough, Jan 16, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-25
  3. "WICB Professional Cricket League Regional 4 Day Tournament, Barbados v Trinidad & Tobago at Bridgetown, Apr 7-10, 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-08
  4. "Nabi, Lamichhane, Dunk earn big in CPL 2020 draft"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-06
  5. "Teams Selected for Hero CPL 2020"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-06
  6. "23rd Match, Tarouba, Sep 2 2020, Caribbean Premier League"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-02
  7. "Cricket West Indies announces 15-man squad for CG United ODI series vs Bangladesh"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-02
  8. "West Indies call up duo for ODI series against Bangladesh"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-02
  9. "Greaves, Jangoo called up for West Indies' ODIs against Bangladesh"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-02
  10. "Debutant Jangoo, Kaecy Carty power West Indies' clean sweep"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-13
  11. "Historic day for West Indies as debutant joins Desmond Haynes in exclusive club"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-13
  12. "Hundreds on ODI debut, full list: West Indies' Amir Jangoo creates history against Bangladesh"۔ Wisden۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-13