ایمی بائی جناح | |
---|---|
مدت منصب 1892 – 1893 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1878ء کراچی |
وفات | سنہ 1893ء (14–15 سال) ممبئی |
شہریت | پاکستان |
شریک حیات | محمد علی جناح (1892–1893) |
رشتے دار | فاطمہ جناح (بهابی)[1][2] |
درستی - ترمیم |
ایمی بائی جناح (1893ء-1878ء) محمد علی جناح کی چچازاد تھیں اور ان کی پہلی بیوی بھی تھیں۔ ان کا اصل نام سکینہ تھا جبکہ انھیں امر بائی بھی کہاجاتا تھا۔ ان کے والد کانام سرکھیم جی تھا۔ ایمی بائی کی محمد علی جناح سے شادی 1892ء میں ہوئی تھی، جب ان کی عمر صرف 14 سال جبکہ محمد علی جناح 16 سال کے تھے۔ اس موقع پر صرف سادگی سے نکاح پڑھایا گیا اور عام رسومات میں رخصتی طے کی گئی۔ شادی کے فوراً بعد محمد علی جناح انگلستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ جب قائد اعظم وکالت کی تعلیم کے لیے لندن میں مقیم تھے تو کراچی میں متعدی وبا پھیل گئی اس وبا میں نوعمر دولہن سکینہ بائی اور قائد اعظم کی والدہ شیریں عرف مٹھی بائی انتقال کرگئیں۔ ایمی بائی سے قائد اعظم کی کوئی اولاد نہ تھی اس لیے تاریخ کے اوراق خاموش ہیں۔ جب قائد اعظم واپس آئے تو ایمی بائی کا انتقال ہو چکا تھا۔ ایمی بائی کی موت کا صدمہ ہی تھا کہ محمد علی جناح کافی عرصہ تک دوبارہ شادی کرنے پر مائل نہ ہوئے۔
ایمی بائی کی وفات کے کئی سالوں بعد 1918ء میں محمد علی جناح نے رتن بائی پیتت سے شادی کی جو معروف پارسی بینکار ڈنشا پیتت کی صاحبزادی تھیں۔