بمبئی آلو (جسے کبھی ممبئی آلو یا آلو بمبئی[1] کہا جاتا ہے) ، ایک ہندوستانی ڈش ہے جو آلو کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہے ۔ اس پکوان میں آلوؤں کو پہلے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے پھر انھیں نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھ لیا جاتا ہے تاکہ خوب نرم ہو جائیں۔ پھر تلا جاتا ہے اور کچھ دیر نیم ابلے پانی میں پکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں مختلف مصالحے شامل کیے جاتے ہیں جن میں زیرا ، کڑی پتا ، لہسن ، گرم مسالہ ، ہلدی ، سرسوں کے بیج ، پسی ہوئی سرخ مرچ ، نمک اور کالی مرچ۔ [2][3][4][5][6]
بعض اوقات پیاز ، ٹماٹر اور ٹماٹر کی چٹنی بھی اجزاء کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔[4][5][6] بمبئی آلو مرکزی کھانے کی بجائے سائیڈ ڈش کے طور پر بھی پیش کی جا سکتی ہے۔بی بی سی کی کھانوں کی ویب گاہ پر بھی بمبئی آلو کی ترکیب اور اس میں کیلوری کی مقدار کی تفصیل موجود ہے۔ [7]