ہرمندر صاحب امرتسر میں واقع ہے یہ سکھ مت کی مقدس ترین جگہ ہے۔ | |
کل آبادی | |
---|---|
20,833,116 (2011)[1] بھارت کا چوتھا بڑا مذہب | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
پنجاب، بھارت میں اکثریت۔ چندی گڑھ · ہماچل پردیش · ہریانہ · دہلی · جموں و کشمیر · راجستھان · اتر پردیش · اتراکھنڈ میں بھی آباد ہیں | |
زبانیں | |
پنجابی زبان • سندھی زبان • ہندی زبان • کشمیری زبان • مراٹھی زبان • انگریزی زبان |
سکھ مت بھارت کا چوتھا بڑا مذہب ہے۔ سکھ مت کے بانی گرو نانک دیو کی پیدائش سے لے کر اب تک اس مذہب کو 548 سال ہو گئے ہیں۔ سکھوں کی غالب اکثریت پنجاب میں آباد ہے لیکن کچھ بھارت کے دوسرے حصوں میں بھی رہتے ہیں۔ یہ دنیا کا نواں سب سے بڑا مذہب ہے[2][3] سال 2010ء کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس کے پیروکاروں کی تعداد 25 ملین ہے۔[4]
اگرچہ سکھ مت بھارت میں ایک چھوٹی اقلیت ہے، لین سکھ برادری ملک میں اہم مقام رکھتی ہے۔ بھارت کے سابقہ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر اور سابقہ وزیر اعظم بھارت منموہن سنگھ[5] اسی طرح بھارت کے سابقہ صدر ذیل سنگھ سکھ ہیں۔ بھارت میں وزرا کے تقریباً ہر کونسل نے سکھ نمائندوں کو شامل کیا ہے۔ سکھ بھارتی افواج میں بھی نمایاں ہیں، انھوں نے برطانوی دور میں تلوار بازی کی تشکیل دی۔ فائیو اسٹار بھارتی جنرل، ارجن سنگھ سکھ تھے۔ سابقہ بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جے جے سنگھ سکھ تھے اسی طرح سابقہ سربراہ بھارت فضائیہ، ایئر چیف مارشل دل باغ سنگھ بھی سکھ تھے۔ سکھ بھارتی کھیلوں میں بھی مشہور ہیں، اولمپکس میں پہلے انفرادی طلائی تمغا جیتنے والے ابھینیو بندرہ ایک سکھ ہیں۔
2011ء کی مردم شماری کے مطابق، بھارت میں سکھ آبادی 2.08 کروڑ (20.8 ملین) ہے، یہ کل آبادی کا صرف 1.72% ہے[6] بھارت میں کل سکھ آبادی میں سے، 77% پنجاب میں رہتے ہیں۔ جہاں آبادی کا 58 فی صد سکھ ہیں، بھارتی ریاست پنجاب بھارت کی واحد ریاست ہے جہاں سکھ مت اکثریتی مذہب ہے۔
دوسری ریاستیں جہاں سکھوں کی قابل ذکر آبادی ہے ان میں چندی گڑھ کا یو ٹی (13.11%)، نئی دہلی (5.4%)، ہریانہ (4.91%)، اتار کھنڈ (2.34%)، راجستھان (1.27%)، جموں اور کشمیر (1.87%) اورہماچل پردیش (1.16%) شامل ہیں۔[7]
https://www.sikhiwiki.org (انگریزی) https://www.deutsches-informationszentrum-sikhreligion.de آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ deutsches-informationszentrum-sikhreligion.de (Error: unknown archive URL) (جرمن اور انگریزی) https://www.sikhfoundation.org (انگریزی)