تریدھا چودھری | |
---|---|
تریدھا چودھری 2014 میں.
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 نومبر 1989ء (35 سال)[1] کلکتہ, بھارت |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسکاٹش چرچ کالج |
پیشہ | اداکارہ |
دور فعالیت | 2013–present |
وجہ شہرت | دہلیز |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
تریدھا چودھری ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو بنگالی اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [2] انھوں نے کلکتہ ٹائمز فریش فیس 2011 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ [3] اس کے ذریعے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی مشووار رہوشو ، میں کام کیا جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلسپر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، یہ مشہور سیریز دہلیز جو 14 مارچ 2016 کو شروع کی گئی۔ تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا کو کئی تیلگو فلموں کہ آفرز آئیں ۔ وہ حال ہی میں آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ [4] وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔
تریدھا چودھری 22 نومبر 1993ء کو کلکتہ، بنگال میں پیدا ہوئی۔ ایم پی بریلا فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، انھوں نے اسکاٹش چرچ کالج ، کلکتہ سے مائکرو بایولوجی میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ [5] [6]
تریدھا چودھری نے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی فلم مشووار رہوشو سے فلموں میں کام کا آغاز کیا، جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ 2014ء میں وہ بنگالی فلم جوڑ لو دلے نا پرانے اور کھاڈ میں بھی نظر آئیں۔ 2015ء میں تریدھا نے اداکار نکھل سدھارتھ کی فلم سوریا ورسز سوریا میں کام کیا، جو ایک جاپانی فلم کاری میک تھی۔ اس کے بعد وہ بنگالی فلم میری کرسمس اور کھوٹو میں کام کیا۔ 2016ء میں تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلس پر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار اور اپنے عمر سے 25 سال بڑے اداکار عارف زکریا کے ساتھ بولڈ رومانوی مناظر فلمبند کرنے کی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہیں۔ 2018ء میں تریدھا اداکار سدیپ کشن کے ساتھ تیلگو فلم منسوکو ناچندی اور بنگالی فلم شیش تھیکے شورو میں کام کیا۔ 2019ء میں وہ تیلگو / تمل دو لسانی تھرلر فلم 7 میں نظر آئیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔
سال | عنوان | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2013 | میشاور راھوشیو | رینی | بنگالی | پہلی فلم |
2014 | جوڑ لو دلے نا پرانے [7] | اہیلی | ||
کھاڈ | میگنا | |||
2015 | سوریہ ورسز سوریا | سنجانا | تیلگو [8] | تیلگو ڈیبیو |
میری کرسمس | ریا | بنگالی [9] | مختصر فلم | |
2016 | کھوٹو | سوہاگ | ||
2018 | منسوکو ناچندی | نکیتا | تیلگو [10] | |
2019 | شیش تھیکے شورو | بنگالی | ||
2019 | 7 | پریا | تیلگو / تمل | |
2020 | شمشیرا | زیرتکمیل | ہندی | فلم بندی |
سال | دکھائیں | کردار | چینل |
---|---|---|---|
2016 | دہلیز | سوادھینتا رام کرشنن | اسٹار پلس [11] |
2017 | اسپاٹ لائٹ | ثناء سانیال | وییو انڈیا |
2018 | شی جی ہولڈ پاکی | ویدھی | ہوچوئی |
2018 | دولہا وانٹڈ | آرتی | یوٹیوب |