تنزانیہ کی قومی کرکٹ ٹیم مردوں کی ٹیم ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ کرکٹ کا کھیل 1890ء سے تنزانیہ میں کھیلی جا رہا ہے مگر قومی ٹیم نے پہلی بار 1951ء میں نمائندگی کی۔ [4] تنزانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن 2001ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایسوسی ایٹ ممبر بنی، [5] اس سے قبل وہ مشرقی اور وسطی افریقہ کرکٹ کانفرنس کا حصہ رہ چکی ہے جو اپنے طور پر آئی سی سی کا رکن تھا۔ اپریل 2018ء میں آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو مکمل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا لہذا 1 جنوری 2019ء سے تنزانیہ اور آئی سی سی کے دیگر اراکین کے درمیان کھیلے جانے والے تمام ٹوئنٹی 20 میچز مکمل ٹی20 بین الاقوامی کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔ [6]