تھڑکا | |
---|---|
تھڑکا فلم کا پوسٹر | |
ہدایت کار | کشور کمار پردسانی (کشور) |
پروڈیوسر | بیلم کونڈا گنیش |
تحریر | این لنگوسوامی |
ماخوذ از | ویٹّائی از این لنگوسوامی |
ستارے | ناگا چیتنیا سنیل تمنا بھاٹیہ اینڈریا جیرمیاہ |
موسیقی | ایس تھمن |
سنیماگرافی | آرتھر اے ولسن |
ایڈیٹر | گوتم راجو |
پروڈکشن کمپنی | سری سائی گنیش پروڈکشن |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 147 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹150 million (امریکی $2.1 ملین) |
باکس آفس | ₹190 million (امریکی $2.7 ملین)[1](share) |
تھڑکا یا تڑکا (انگریزی:Thadaka، ترجمہ: ہمت، دلیری)، 2013ء کی تیلگو زبان کی ایکشن فلم ہے۔،[2][3] یہ ہدایتکار کشور کمار پدسانی کی فلم ہے جو اس سے قبل کونچم اشٹم کونچم کشٹم نامی فلم بناچکے ہیں۔[4][5][6] یہ فلم 2012ء کی تمل زبان کی باکس آفس پر کامیاب فلم ویٹّائی کا ریمیک ہے جس کی ہدایت این لنگوسوامی نے دی تھی ۔[7][8] اس فلم کی لیے پہلے اداکارہ سمیرا ریڈی سے رابطہ کیا گیا لیککن پھر ان کے کردارکے لیے اینڈریا یرمیاہ کو چُن لیا گیا۔ اس فلم میں تمنا بھاٹیہ کے مدمقابل ہیرو ناگا چیتنیا کو لیا گیا جو اس سے قبل ان کے ساتھ 100% لو فلم کرچکے تھے، [9] اس فلم کو ملے جلے ریویو کے ساتھ باکس آفس پر "سپر ہٹ" باکس آفس قرار دیا گیا۔ [10] اور کامیڈی اداکار سنیل کو اس فلم میں بہترین پولیس افسر کے کردار کے لیے فلم فئیر ایوارڈ (جنوبی ہند) کا بہترین معاون اداکار، تیلگو - کا اعزاز دیا گیا۔
مارچ 2020ء میں ریلیز ہونے والئ بالی وڈ کی مشہور فلم باغی کا تیسرا حصہ باغی 3. آفیشل طور پر تمل فلم ویٹائی اور تیلگو فلم تھڑکا ، کا ہندی ری میک ہوگا۔ جس میں اداکار ٹائیگر شروف ناگا چیتنیا کا کردار، شردھا کپور تمنا بھاٹیہ کا کردار اور رتیش دیش مکھ سنیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.[11][12]
شیوراما کرشنا (سنیل) اور کارتک (ناگا چیتنیا) دونوں بھائی ہیں، لیکن ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ شیوا ایک ڈرپوک قسم کا شخص ہے جبکہ کارتک ایک مضبوط اور ہوشیار لڑکا ہے، لیکن دونوں بھائیوں میں ایک مضبوط اور اٹوٹ اور گہری دوستی ہے، دونوں کے والد (ناگیندر بابو)، جو ایک پولیس افسر ہیں، جو بعد میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوجاتے ہیں۔ والد کی وفات پر ان کی اولاد میں سے کوئی ایک پولیس میں ایک پوسٹ پر بھرتی ہو سکتا ہے، چنانچہ کارتک شیو کو یہ نوکری کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ لیکن اس کا ٹرانفر ایک الگ جگا ویزاگ شہر میں ہوتا ہے، جہاں جاکر شیو کو پتا چلتا ہے کہ اس علاقے پر بگّہ (آشوتوش رانا) اور کاسی نامی دو بدنام زمانہ مجرموں کا دبدبہ ہے۔ تاہم، شیو اپنے تمام کیسز حل کرنے کے لیے خفیہ طور پر اپنے بھائی کارتک کی مدد لیتا ہے۔ جو شیو کے ہر مشن میں اس کا بھیس بدل کر جاتا ہے، جلد ہی، شیو کی شادی نندو (اینڈریا یرمیاہ) سے طے ہوجاتی ہے جبکہ کارتک نندو کی بہن پلّوی (تمنا بھاٹیہ) ساتھ محبت میں پڑجاتا ہے، وہ بھی اسے پسند کرنے لگتی ہے۔
سب کچھ اچھی طرح چل رہا ہوتا ہے کہ شیو کارتک کی مدد سے بگّہ کے غیر قانونی اور انتہائی قیمتی مال سے لدا ٹرک ضبط کرلیتا ہے۔ بعد میں، بگّہ جان لیتا ہے کہ ان سب کے پیچھے کارتک جو شیوا کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ اس کے بعد وہ اس کے خاندان پر حملہ کرنے کی کئی کوششوں کرتا ہے۔ غیر قانونی مال کی نقل و حمل کے دوران بگّہ شیوا پر حملہ کرتا ہے، اس مارپیٹ میں شیوا تقریبا ادھ موا ہوجاتا ہے اور صرف کارتک ہی اسے بچا سکتا ہے، جبکہ بگّہ اس کارنامے پر خوش ہو رہا ہوتا ہے، کارتک شیوا کو لڑکے کے لیے اُبھارتا ہے، شیو خود کو جسمانی اور ذہنی طور مضبوط کرتا ہے، پھروہ بگہ اور اس کے ساتھیوں سے مقابلہ کرنے پر تیار ہوجاتا ہے، شیوا کاسی سے لڑ کر اسے سڑک پر مارڈالتا ہے، جس پر بگّہ بھڑک جاتا ہے۔
بگہ دونوں بھائیوں کو مارنے کا پلان بناتا ہے، شیوا کو اس کے افسروں کی طوف سے کال آتی ہے کہ وہ بندرگاہ پر بگّہ کو پکڑ سکتا ہے۔ شیوا وہاں روانہ ہوجاتا ہے اور بگہ کے جال میں پھنس جاتا ہے، کارتک اپن بھائی کو فون کرتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ بگہ کی قید میں ہے، کارتک فوراً اس مقام پر پہنچتا ہے، وہاں اپنے بھائی کو زخمی پاتا ہے اور لڑائی شروع کردیتا ہے، وقت کے ساتھ شیوا کو بھی ہوش آجاتا ہے اور کارتک کے ساتھ لڑائی میں شامل ہوجاتا ہے اور بالآخر شیوا بگّہ کو مار ڈالتا ہے اور پھر کارتک کے ساتھ اس جگہ سے نکل آتا ہے۔