جمال بدوی

جمال بدوی
معلومات شخصیت
پیدائش 10 نومبر 1939ء (86 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کینیڈا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی انڈیانا یونیورسٹی
جامعہ عین شمس
انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  ماہر انسانیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جمال بدوی (انگریزی: Jamal Badawi؛ پیدائش 1943ء) اسلامی علوم کے ماہر، مصنف اور مُدرس ہیں، جو مصر میں پیدا ہوئے اور بعد میں کینیڈا منتقل ہوئے۔ وہ اسلامی تعلیمات اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔[2]

تعلیمی پس منظر

[ترمیم]

جمال بدوی نے ابتدائی تعلیم مصر میں حاصل کی اور جامعہ الازہر سے اسلامی تعلیمات میں مہارت حاصل کی۔ بعد ازاں وہ امریکا گئے جہاں انھوں نے انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔[3]

علمی خدمات

[ترمیم]

جمال بدوی نے اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر کئیییییی کتابیں اور مقالات لکھے ہیں، جن میں:

  • اسلامی معاشرتی نظام
  • عورت کے حقوق
  • اسلامی معیشت

ان کے علمی کام کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔[4]

لیچکر اور سیمینار

[ترمیم]

جمال بدوی نے دنیا بھر میں متعدد لیکچرز دیے ہیں، جن میں:

  • اسلام اور مغرب کے تعلقات
  • خواتین کے حقوق
  • اسلام میں جمہوریت

ان کے لیکچرز کا مقصد اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی پیدا کرنا اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔[5]

اعزازات اور خدمات

[ترمیم]

جمال بدوی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مختلف اداروں نے اعزازات سے نوازا ہے۔ وہ کئییییی اسلامی تنظیموں کے بانی اراکین میں شامل ہیں، جن میں:

  • اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (ISNA)
  • فِقہ کونسل آف نارتھ امریکا

ذاتی زندگی

[ترمیم]

جمال بدوی اپنی سادہ زندگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ موجودہ دور میں بھی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالتے رہتے ہیں۔[6]

تصانیف

[ترمیم]
  • منتخب دعائیں، آسکر پبلیکیشن 2007; آئی ایس بی این 81-7435-533-2
  • Gender Equity in Islam: Basic Principles امریکن ٹرسٹ پبلیکیشن، 1995; آئی ایس بی این 978-0-89259-159-6
  • Leadership: An Islamic Perspective (jointly with Beekun Rafiq Issa) آمنہ پبلیکیشن، 1999; آئی ایس بی این 0-915957-94-9
  • Muhammad in the Bible کتابچہ، 1982
  • Status of Women in Islam کتابچہ، 1976
  • Muslim Woman’s Dress According to the Qur'an and the Sunnah and Islamic Ethics کتابچہ، 1980
  • Polygamy in Islamic Law کتابچہ
  • Islam: A Brief Look کتابچہ

حوالہ جات

[ترمیم]