دی کپل شرما شو | |
---|---|
![]() | |
نوعیت | Sketch comedy ٹاک شو |
تخلیق کار | کپل شرما |
تحریر | پردیپ چترویدی Vivek لکھبیر لیہری ونکوش ارورا دینیش بریگیڈیر انکولپ گوسوامی مہیش بھلا |
ہدایات | بھرت ککریتی |
تخلیقی ہدایت کار | پنکج سدھیر مشرا |
پیش کردہ | کپل شرما |
نمایاں اداکار | کپل شرما سمونا چکرورتی کیکو شاردا چندن پربھاکر روشیل راو بھارتی سنگھ کروشنا ابھیشیک |
نشر | بھارت |
زبان | ہندی |
تعدادِ دور | 2 |
اقساط | 185 |
تیاری | |
فلم ساز |
|
کیمرا ترتیب | Multi-camera |
دورانیہ | About 1:30 hour |
پروڈکشن ادارہ | K9 Films TEAM (triumbh entertainment & media) Salman Khan Television Banijay Asia Optimistix Entertainment |
تقسیم کار | سونی پکچرس نیٹ ورک |
نشریات | |
تصویری قسم | PAL (576i) HDTV 1080i |
نشر اوّل | India |
23 اپریل 2016ء | – تا حال|
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
دی کپل شرما شو ہندی زبان میں نشر ہونے والا اسٹینڈ اپ کامیڈی طرز کا مزاحیہ ٹی وی سلسلہ ہے جس کی میزبانی مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما کرتے ہیں۔ یہ پروگرام سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔ اس شو کا پہلا سیزن 23 اپریل 2016ء کو نشر ہوا تھا۔ یہ مزاحیہ ٹی وی سلسلہ کپل شرما اور شانتی ون نان کواوپیریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں موجود اس کے پروسیوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ شو کی فلم سازی گورے گاؤں، ممبئی میں موجود فلم سٹی میں کی جاتی ہے۔[1] شو کا پہلا سیزن کپل شرما کے پروڈکشن ہاوس کے 9 فلمز نے فریمس پروڈکشنز کے ساتھ مل کر پروڈیوز کیا تھا۔ دوسرا سیزن سلمان خان، کے 9، بنیجے ایشیا اور ٹیم (ٹرایمپھ اینٹرٹینمینٹ اینڈ میڈیا) نے مل کر پروڈیوس کیا۔[2][3]
سیزن | قسطوں کی تعداد | نشر (بھارت) | ||
---|---|---|---|---|
پہلی متربہ نشر | آخری مرتبہ نشر | |||
1 | 130 | 23 اپریل 2016ء | 2 ستمبر 2017 | |
2 | 55 | 29 دسمبر 2018ء | تا حال |
اس شو کا فارمیٹ کومیڈی نائٹز ود کپل کے جیسا ہی ہے۔[4] دی کپل شرما شو کپل شرما اور اس کے مزاحیہ معاون اداکاروں کے درمیان میں آپسی ہنسی مذاق، نوک جھونک اور لطیفوں کا مجموعہ ہے۔ معاون اداکاروں میں سمونا چکرورتی، کیکو شاردا، چندن پربھاکر اور روشیل راو ہیں۔ یہ تمام اداکار شانتی ون نان کواوپے ریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سکان ہیں۔ عموما ہر قسط ہو حصوں ہر مشتمل ہوتی ہیں جس میں پہلے حصہ میں شو کے اداکار ایک اسکٹ یا ڈراما پیش کرتے ہیں اور دوسرے حصہ میں کوئی مشہور شخصیت جلوہ افروز وتی ہے۔ [5] ایک عرصہ تک نوجوت سنگھ سدھو اس شو کے مستقل مہمان تھے۔[6][7]