رعنا افندی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اپریل 1977ء (47 سال)[1][2] باکو |
شہریت | آذربائیجان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لسانیات، آذربائیجان |
پیشہ | فوٹوگرافر ، آرکیٹکچر فوٹوگرافر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3] |
اعزازات | |
پرنس کلاز ایوارڈ [4] |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
رعنا افندی (پیدائش 26 اپریل 1977ء) آذربائیجان کی آزادانہ فوٹو گرافر ہیں۔ ان کا کام ماحولیات، تنازعات کے بعد کے معاشرہ، لوگوں پر تیل کی صنعت کے اثرات اور معاشرتی تفاوت کے موضوعات پر مرکوز ہے۔ 2019ء سے، وہ استنبول، ترکی میں مقیم ہیں۔
افندی 26 اپریل 1977ء کو باکو میں پیدا ہوئی تھی۔ اس نے آذربائیجان کے ریاستی ادارہ برائے لسانیات میں تعلیم حاصل کی۔ [5]
افندی نے 2001ء میں فوٹوگرافی شروع کی تھی اور باکو میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی میں اقتصادی ترقی کے ماہر کی ملازمت چھوڑنے کے بعد 2005ء میں وہ کل وقتی فوٹو گرافر بن گئیں۔ میٹیس اینڈ شلٹ کی طرف سے شائع ہونے والے افندی کے پہلے مونوگراف پائپ ڈریمز، اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ کس طرح تیل کی صنعت نے باکو تبلیسی – سیہان پائپ لائن کے ساتھ آذربائیجان، جارجیا اور ترکی میں عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ ابتدائی طور پر اسے بی پی، تیل کنسورشیم سے تجارتی اسائنمنٹ مل گئی جو یہ پائپ لائن آذربائیجان سے جارجیا کے راستے جنوبی ترکی کی بندرگاہ سیہان تک چلاتی ہے۔ اس پروموشنل مواد کی فوٹوگرافی کرتے ہوئے، اس نے دریافت کیا کہ اس کے ملک میں شہری آبادی کی صرف قلیل تعداد ہی تیل کی خوش حالی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ 6 سالوں کے دوران میں اس کام کو پائپ ڈریمز میں تبدیل کر دیا۔ [6][7]
افندی نے بھی 1986ء کے چرنوبل تابکاری حادثہ کے بعد کی زندگی، استنبول میں مخنث لوگ، خنالیق کی دیہی زندگی، روس-جارجیا جنگ 2008ء، تہران، روس، قاہرہ اور افغانستان میں نوجوانوں کی زندگی وغیرہ اس کے بنیادی موضوع ہیں۔[6] ان موصوعات پر اس نے اپنا کام 2010ء میں چرنوبل: اسٹل لائف ان دی زون کے عنوان سے شائع کیا تھا۔ کام میں اس نے گذرے واقعے کی بجائے زون میں لوگوں کی زندگی کو ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کام انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبون، نیوز ویک، فنانشل ٹائمز، ٹائم میگزین، نیشنل جیوگرافک، میری کلیئر، کوریئر انٹرنیشنل، لی مونڈے اور لیوومو ووگ میں شائع ہوا ہے۔ ان کا کام کی نمائشیں لندن میں سچی گیلری، نیو یارک میں اپرچر گیلری، استنبول ماڈرن، وینس بینیئل اور آرٹ باسل میں ہو چکی ہیں۔ [7]
افیندی نے پچاس کوے دستاویزی فلم ایوارڈ، ماریو گیاکومیلی میموریل ایوارڈ اور گیٹی امیجز کا ایڈیٹوریل گرانٹ جیتا ہے۔
2008 میں، نیشنل جیوگرافک میگزین نے انھیں آل روڈس فوٹوگرافی ایوارڈ سے نوازا، 2009 میں اسے کاکاس ایوارڈ میں ینگ فوٹوگرافر ملا اور 2011 میں اس نے پرنس کلاز ایوارڈ جیتا۔ [8]