رفیع محمد چوہدری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جولائی 1903ء ضلع روہتک ، برطانوی پنجاب |
وفات | 4 دسمبر 1988ء (85 سال) لاہور ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کیمبرج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف سائنس ، پی ایچ ڈی |
ڈاکٹری مشیر | لارڈ رودر فورڈ |
ڈاکٹری طلبہ | طاہر حسین (طبعیات دان) |
پیشہ | جوہری طبیعیات دان |
شعبۂ عمل | نویاتی طبیعیات |
ملازمت | اسلامیہ کالج لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، نفیلڈ کالج، اوکسفرڈ ، پاکستان جوہری توانائی کمیشن ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
رفیع محمد چوہدری ایک پاکستانی ماہرِ نیوکلیائی طبیعیات اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے پارٹیکل فزکس کے پروفیسر تھے۔[1] انھیں پاکستان میں تجرباتی نیوکلیائی طبیعیات کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ڈاکٹر عبد السلام کے ہمراہ پاکستان کے جوہری ہتھیار بنانے کے منصوبے کی ابتدا کرنے والوں میں سے تھے۔ ان کے شاگرد ڈاکٹر ثمر مبارک مند کہتے ہیں کہ وہ حقیقی طور پر پاکستان کے جوہری منصوبے کے بانی تھے۔[2]