سنیہل پردھان

سنیہل پردھان
ذاتی معلومات
مکمل نامسنیہل نیتن پردھان
پیدائش (1986-03-18) 18 مارچ 1986 (عمر 38 برس)
پونے، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 89)9 مئی 2008  بمقابلہ  پاکستان
آخری ایک روزہ30 جون 2011  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 27)23 جون 2011  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2027 جون 2011  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹی 20 آئی
میچ 6 4
رنز بنائے 13 2
بیٹنگ اوسط 13.00 2.00
100s/50s 0/0 -/-
ٹاپ اسکور 6* 2*
گیندیں کرائیں 216 67
وکٹ 5 6
بولنگ اوسط 27.40 10.66
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 3/21 3/30
کیچ/سٹمپ 1/0
ماخذ: ESPNcricinfo، 2 May 2020

سنیہل پردھان بھارت کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ سنیہل پردھان پونے، ہندوستان میں 18 مارچ 1986 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹیسٹ تو نہیں کھیلی مگر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلی۔وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر4 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]

ون ڈے کیریئر

[ترمیم]

سنیہل پردھان نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ پاکستان کے خلاف سن 2008 میں کھیلا۔ انھوں نے 13.0 کی اوسط سے کل 13 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 6 کا اسکور بھی شامل ہے۔ ۔ انھوں نے کل 216 گیندیں پھینکیں اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط 27.4رہی جس میں ایک بھی چار یا پانچ وکٹیں شامل نہیں۔سنیہل پردھان پورے ون ڈے کیریئر میں صرف ایک کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز اسکول کی سطح سے کر دیا تھا، اس کے بعد وہ کلب کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں جگہ بنائی اور ہوتے ہوتے ہندوستان کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

ٹی ٹونٹی کیریئر

[ترمیم]

سنیہل پردھان نے پہلا بین الاقوامی T20 میچ آسٹریلیا کے خلاف سن 2011 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 2 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 2 کا اسکور بھی شامل ہے، اتنے کم رنز پر کوئی اوسط کہیں بھی درج نہیں۔ انھوں نے 67 گیندیں کرائیں، 6 وکٹیں 10 کی اوسط سے حاصل کیں ۔

  1. "سنیہل پردھان"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021 
  2. "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021