شیر میانداد خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال)[1] پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار |
درستی - ترمیم |
شیر میاندادخان (ولادت: 1968ء) پاکستانی قوال اور لوک گلوکار ہیں۔ وہ پاکستان کے پاکپتن میں پیدا ہوئے اور انھوں نے 1996ء میں قوالی گروپ شروع کیا۔ انھوں نے قوالی گانے کو اپنی خاندانی روایت کے طور پر اپنایا۔ ان کے دادا دین محمد قوال (دینا قوال) ہندوستان اور پاکستان کے مشہور قوال تھے۔[2] انھوں نے اپنے والد استاد میانداد خان سے موسیقی سیکھی۔[3] وہ مشہور قوال نصرت فتح علی خان کے چچا زاد بھائی ہیں۔ شیر میانداد ایک اور مشہور پاکستانی قوال بدر علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں جن کو بدر میانداد قوال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[3][4][5]
شیر میانداد خان نے امریکہ، سویٹذرلینڈ، ہندوستان اور سنگاپور سمیت متعدد بین الاقوامی موسیقی محفلوں اور شوز میں صوفیہ کلام کی قوالی پیش کیا ہے۔ شیر میانداد اور ان کے قوالی گروپ نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے لیے نغمے پیش کر چکے ہیں۔[2][3] ان کے قوالی گروپ نے ناروے کے جنیوا، سویٹذرلینڈ اور اوسلو میں نغمے پیش کیے اور کچھ بین الاقوامی میوزک ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔[2][5]
شیر میانداد خان کی کچھ نعت یہ ہیں: