علامہ | |
---|---|
عبد المجيد الزندانى | |
(عربی میں: عبد المجيد الزنداني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1942ء [1] |
وفات | 22 اپریل 2024ء (82 سال)[2] استنبول |
مدفن | قبرستان ایوب |
رہائش | يمن |
شہریت | یمن |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ عین شمس جامعہ الازہر |
پیشہ | سیاست دان ، دعوہ ، عالم |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
عبد المجید الزندانی (عربی: عبد المجيد الزنداني؛ ولادت: 1942ء، وفات: 2024ء) یمن کے ایمان یونیورسٹی کے ایک ممتاز عالم، بانی اور سربراہ تھے۔ سیاسی تحریک یمنی اخوان المسلمین کے سربراہ اور سعودی عرب میں قائم الھیئۃ العالمیۃ للاعجاز العلمی فی القرآن والسنۃ کے بانی تھے۔[3] انھیں ڈینیل گول مین نے وال اسٹریٹ جرنل میں "ایک کرشماتی یمنی علمی اور سیاسی شخصیت" قرار دیا تھا[4] اور سی این این نے "بھڑکتی ہوئی سرخ داڑھی والا اشتعال انگیز مولوی" کہا تھا۔[5]
زندانی 13 شوال 1445ھ 22 اپریل 2024ء کو 82 سال کی عمر میں ایک طویل علالت کے بعد استنبول، ترکیہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔[6][7][8]