عرشی خان

عرشی خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 نومبر 1989ء (36 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماڈل ،  ریالٹی ٹی وی شریک ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  انٹرنیٹ شہیر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عرشی خان (ہندی: अर्शी खान) ایک بھارتی ماڈل، اداکارہ، انٹرنیٹ شہیر، ریالٹی ٹی وی شخصیت ہیں۔[3][4] وہ ریالٹی ٹی وی شو بگ باس کے سیزن گیارہ میں حصہ لے چکی ہیں،[5] اور انھیں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو، تصاویر اور تبصرے کرنے اور اپنے روزمرہ کے معمول اور مختلف متنازع مسائل پر بحث کرنے پر شہرت ملی۔[6][7] شو میں موجودگی کے دوران، وہ سنی لیون کے بعد 2017ء کی گوگل پر دوسری سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی انٹرٹینر تھیں۔[8]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

عرشی خان کے والد محمد ارمان خان اور والدہ نادرہ سلطان ہیں۔ انھوں نے بھوپال کے مایو میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔

نجی زندگی

[ترمیم]

ستمبر 2015ء میں عرشی خان نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال عرشی نے ہندو روحانی رہنما سکھمندر کور المعروف رادھے ماں پر غیر قانونی جنسی کاروبار کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ انھیں بھی اس سیاہ کاروبار میں رادھے ماں نے شامل کرنے کی کوشش کی۔[9]

سنہ 2016ء میں بِکنی کے ساتھ حجاب پہن کر تصاویر فیس بک پر شائع کرنے کے بعد پاکستان کے مدرسہ کے ایک مفتی نے عرشی کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا اور برقع کے ساتھ ایک اور تصویر شائع کرنے پر ان کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک ہو گیا۔[10]

بگ باس کے گھر میں جب وہ موجود تھیں تو جالندھر کی ایک عدالت نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ان پر نیم برہنہ ہوکر جسم پر پاک بھارت کا پرچم بنانے کا الزام تھا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ عرشی پر الزامات تھے جو ثابت نہ ہو سکے۔[11]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.facebook.com/profile.php?id=100011221809727
  2. https://acebiography.com/arshi-khan-wikipedia/
  3. "Self-confessed seduction queen Arshi Khan's family gives her a grand welcome; her first visit post BB 11"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-28
  4. "Everybody makes mistakes, I've matured with time and will not be the queen of controversy any more: Arshi Khan"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-28
  5. "Bigg Boss 11: Who is Arshi Khan? Profile, Biography, Photos and Video"۔ انڈین ایکسپریس۔ 4 اکتوبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-24
  6. "Bigg Boss 11's Arshi Khan gets trolled for her bikini photoshoot"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-28
  7. "Arshi Khan - Bigg Boss 11: Bigg Boss 11 fame Arshi Khan's transformation will leave you surprised"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-20
  8. "Bigg Boss 11's Arshi Khan second most searched entertainer; Sunny Leone tops the list"۔ 14 دسمبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-28
  9. نتھیہ نیر (8 Sep 2015). "Model Arshi Khan accuses Radhe Maa of running a sex racket". India.com (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-12-29.
  10. "Bigg Boss 11: A timeline of contestant Arshi Khan's scandalous past"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 2 اکتوبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-28
  11. "Arrest warrant issued against Big Boss contestant Arshi Khan - The Express Tribune". ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی). 17 Dec 2017. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-12-29.

بیرونی روابط

[ترمیم]