عظیم آباد (ہندی: अज़ीमाबाद, انگریزی: Azimabad) برطانوی راج سے قبل اٹھارویں صدی کے دوران جدید پٹنہ کا نام تھا۔ موجودہ دور میں پٹنہ شمالی بھارت کی ایک ریاست بہار کا دارالحکومت ہے۔[1] اس کا قدیم نام پاٹلی پوترا بھی تھا۔ اس سے قبل یہ گپتا سلطنت اور سلطنتِ موریہ کا دار الحکومت رہا ہے۔
1703ء شہزادہ عظیم الشان جو مغلیہ حکمران اورنگزیب عالمگیر کا پوتا تھا گورنر بن کر پاٹلی پوترا آیا۔[2] شہزادہ عظیم الشان نے پاٹلی پوترا کا 1704ء میں تبدیل کر کے عظیم آباد رکھ دیا۔[3]آتاناز می گوید آراد نمی تواند ، ولی توانست