فاروق حمید

فاروق حمید ٹیسٹ کیپ نمبر 48
فائل:Farooq hameed.jpeg
ذاتی معلومات
پیدائش (1945-03-03) 3 مارچ 1945 (عمر 79 برس)
لاہور، پنجاب، برٹش انڈیا
(اب پاکستان)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 48)4 دسمبر 1964  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 43
رنز بنائے 3 546
بیٹنگ اوسط 1.50 13.00
100s/50s -/- -/-
ٹاپ اسکور 3 38
گیندیں کرائیں 184 5213
وکٹ 1 111
بولنگ اوسط 107.00 25.21
اننگز میں 5 وکٹ - 3
میچ میں 10 وکٹ - 1
بہترین بولنگ 1/82 7/16
کیچ/سٹمپ -/- 27/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 جون 2017

فاروق حمید انگریزی: Farooq Hamid(پیدائش: 3 مارچ 1945ءلاہور، پنجاب (اب پاکستان میں)، انڈیا) ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1] انھوں نے پاکستان کی طرف سے 1 ٹیسٹ میچ کھیلا ان کے کزن خالد عزیز بھی پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے اور ٹیسٹ امپائر تھے۔ فاروق حمید کی بہن طاہرہ حامد نے 1978 میں پاکستان ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کے قیام میں مدد کی۔ وہ افتتاحی سیکرٹری تھیں۔ فاروق حمید نے پاکستان کے ساتھ ساتھ لاہور اور پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے لیے بھی کرکٹ کھیلی۔ وہ سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور سیدھے ہاتھ کے ہی تیز باولر تھے۔

فرسٹ کلاس کیریئر

[ترمیم]

دائیں ہاتھ کے اوپننگ باؤلر، فاروق حمید نے 1961-62ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 1963ء میں پاکستان ایگلٹس کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا ان کی فرسٹ کلاس باؤلنگ کے بہترین اعداد و شمار 1964-65ء میں ویلنگٹن کے خلاف میچ میں سامنے آئے جب انھوں نے 16 کے عوض 7 وکٹ لے کر ویلنگٹن کو 53 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔1967-68ء میں انھوں نے پی آئی اے کی طرف سے پشاور کے خلاف کھیلتے ہوئے 30 کے عوض 5 اور 20 کے عوض 5 وکٹ لیے۔ اس وقت کے اعتبار سے یہ ایک مناسب پرفارمنس تھی جسے خوب سراہا گیا[2]

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد

[ترمیم]

انھوں نے 1964-65ء میں پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور میلبورن کرکٹ گراونڈ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا واحد ٹیسٹ کھیلا۔ ان کی واحد ٹیسٹ وکٹ ایان چیپل کی تھی جو اتفاق سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ اگرچہ وہ اپنے اکلوتے ٹیسٹ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے تاہم انھوں نے 1969-70ء کے سیزن تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔

اعداد و شمار

[ترمیم]

فاروق حمید نے 1 ٹیسٹ میچ کی 2 اننگز میں 3 رنز بنائے جس میں 3 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔یہ رنز 1.50 کی اوسط سے بنائے گئے جبکہ 43 فرسٹ کلاس میچوں کی 54 اننگز میں 12 بار ناٹ آئوٹ رہ کر انھوں نے 546 رنز بنائے۔ 38 ان کا بہترین سکور تھا 13.00 کی اوسط سے بنائے ۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 107 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Farooq Hamid"
  2. https://www.espncricinfo.com/player/farooq-hamid-40089