فاطمہ بنت سعد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 3ء (عمر 2021–2022 سال) |
شریک حیات | کلاب بن مرہ |
اولاد | قصی بن کلاب ، زہرہ بن کلاب |
درستی - ترمیم |
فاطمہ بنت سعد کی ولادت سن عیسوی ساٹھ سے ایک سو ساٹھ (60ء تا 160ء) کے درمیان میں ہوئی۔ یعنی جناب محمد رسول اللہ سے تقریباً ساڑھے چار سو سال پہلے۔ ان کا تذکرہ تاریخ کے اوراق میں اس طرح آیا کہ یہ نبئ آخر الزماں جناب محمد رسول اللہ کے جد امجد کلاب بن مرہ کی شریک حیات یعنی کہ آپ ﷺ کی جدۂ امجد (پر دادی) ہیں۔
ساٹھ عیسوی (60ء) سے ایک سو ساٹھ عیسوی (160ء) کے درمیان میں ان کی پیدائش کا زمانہ بتایا جاتا ہے۔
ان کے مذہب (دین) کے تعلق سے یہ بات کہی جاتی ہے یہ دین فَترہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ فترہ، اس دور یا دین کو کہا جاتا ہے جس میں کوئی نبی یا رسول مبعوث نہیں کیے گئے۔
فاطمہ بنت سعد کا نکاح، کلاب بن مرہ سے ہوا اور ان سے دو اولاد ہوئیں۔ ایک کا نام قصی بن کلاب بن مرہ اور دوسرے کا نام، زہیرہ بن کلاب بن مرہ تھا۔ ان کے عرصۂ حیات میں ہی کلاب بن مرہ کا انتقال ہو گیا جس کے بعد بنو ازرہ کے ایک شخص، ربیعہ بن حرم نے ان سے نکاح کیا اور ان کو ملک شام لے گئے، ربیعہ بن حرم کے نسب سے ایک اور لڑکے کی ولادت ہوئی جس کا نام دراج بن ربیعہ بن حرم ہے۔
فاطمة بنت سعد بن سيل بن خير بن حمالة بن عوف بن غنم بن عامر بن عمرو بن جعثمة بن جعثمة بن يشكر بن مبشر بن صعب بن دہمان بن نصر بن زہران بن كعب بن الحارث بن كعب بن عبد اللہ بن مالك بن نصر بن الازد بن الغوث بن نبت بن مالك بن زيد بن كہلان بن سبا بن يشجب بن يعرب بن قحطان
فاطمہ بنت سعد زوجہ کلاب بن مرہ کی پانچویں پشت میں جناب عبد اللہ کے یہاں، 571ء میں محمد بن عبد اللہ کی ولادت باسعادت ہوئی۔
ان کی وفات کا زمانہ، 160ء ایک سو ساٹھ عیسوی سے 260ء دو سو ساٹھ عیسوی کے درمیان میں ہے۔
[1]