لالہ رخ | |
---|---|
لالہ رخ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جولائی 2017ء لاہور |
وفات | 7 جولائی 2017ء (69 سال) لاہور |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | استاد، حقوق نسواں کارکن، آرٹسٹ |
کارہائے نمایاں | ویمن ایکشن فورم کی بانی رکن |
درستی - ترمیم ![]() |
لالہ رخ (29 جون 1948ء۔7 جولائی 2017ء) ایک ممتاز پاکستانی استاد، حقوق نسواں کی کارکن اور فنکار تھیں جنھیں ویمن ایکشن فورم کی بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔[1][2][3][4][5][6]
لالہ رخ نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور اور یونیورسٹی آف شکاگو، امریکا میں فائن آرٹس میں ماسٹر کیا۔ انھوں نے تیس سال تک پنجاب یونیورسٹی، فائن آرٹ کے سیکشن میں اور نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں پڑھایا جہاں 2000 میں، انھوں نے ایم اے (آنرز) بصری آرٹ پروگرام شروع کیا۔ [7][8] انھیں ترکی اور افغانستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مختلف سرکاری سفری گرانٹ سے بھی نوازا گیا تھا۔[9]
لالہ رخ کے فنکارانہ کام میں سیاسی کولاجوں اور پوسٹروں سے لے کر مراقبہ اور سحر انگیز ڈرائنگ تک شامل ہیں۔ [10] انھوں نے اپنے فن کے کام میں اختصارِ اظہار رائے کا استعمال کیا تھا۔ ان کا آخری کام روپک اب ٹیٹ کلیکشن کا ایک حصہ ہے۔[11][12] وہ آل پاکستان میوزک کانفرنس (1959)[13] اور واسل فنکار ٹرسٹ (2000) کی بانی تھیں۔[14][15] لالہ رخ کے کاموں کو 2017 میں معاصر آرٹ نمائش ڈاکومینٹا 14 میں پیش کیا گیا تھا۔ [16][17] چین، متحدہ عرب امارات، جرمنی، لندن میں ٹیٹ، سوئٹزرلینڈ، ایتھنز، بنگلہ دیش اور نیویارک میں میٹرو پولیٹن میوزیم میں بھی ان کے کاموں کی نمائش ہوئی ہے۔[18][19][20][21][22]
لالہ رخ ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) کی بانی ممبر تھیں۔ [23][24][25] ایک کارکن اور مہم چلانے والے کی حیثیت سے، وہ خواتین اور بہت سے اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی تھیں۔ انھوں نے آمر ضیاءالحق کے مارشل لا کے خلاف خواتین کے احتجاج میں بھی حصہ لیا۔ اپنی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے، انھیں اس وقت جیل بھیجا گیا تھا۔ [26][27] وہ حدود آرڈیننس کے تعزیراتی ضابطہ کو خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سمجھتے ہوئے، اس کے نفاذ کے خلاف تھیں۔ [28]
ایک بار پھر مشرف کی آمریت کے دور میں، جب ایمرجنسی 2007 نافذ کی گئی تو، وہ ڈبلیو اے ایف کے دیگر 50 ارکان کے ساتھ گرفتار ہوگئیں۔[29]
لالہ رخ لاہور میں ڈبلیو اے ایف کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھیں، جب حکومت کے حکم پر مقامی پرنٹرز نے نیوز لیٹر اور احتجاج کے مواد کو چھاپنے سے انکار کر دیا۔ لالہ رخ نے خود سے ڈبیلو اے ایف کے پوسٹر تیار، ڈیزائن اور پرنٹ کرنے شروع کیے جو خواتین کے لیے آزادی اور مساوی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کے حقوق نسواں کے فن پارے "خواتین کے خلاف جرائم" کا مجموعہ پوسٹروں کے اس گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ [30] لالہ رخ نے کبھی شادی نہیں کی، انھوں نے اپنی بہن کی بیٹی مریم کو گود لے کر پالا تھا۔ لالہ رخ کا 7 جولائی 2017 کو 69 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔[31][32][33]