مرچی | |
---|---|
فلم پوسٹر | |
ہدایت کار | کورتلا شوا |
پروڈیوسر | وی ومسی کرشنا ریڈی پرامود اوپلپتی |
تحریر | کورتلا شوا |
ستارے | پربھاس ستیہ راج انوشکا شیٹی ریچا گنگوپادھیائے ندھیہ ادتیہ مینن سمپتھ راج براہما نندم سبھراجو |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | مادھی |
ایڈیٹر | کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | گریٹ انڈیا فلمز (بیرون ملک)[1] |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 154 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو زبان |
مرچی 2013ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کورتلا شوا ہیں، جنھوں نے اس فلم سے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم پربھاس کے بھائی پرامود اپلپتی اور وی ومسی کرشنا ریڈی نے یو وی کریشن کے بینر تلے پروڈیوس کی۔[2] اس فلم کے مرکزی ستارے پربھاس، انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے ہیں، جبکہ ستیہ راج، ادتیہ مینن، ندھیہ، سمپتھ راج، براہما نندم اور سبھراجو معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا عنوان پہلے واردھی تھا جو بعد میں تبدیل کر کے مرچی کر دیا گیا۔[3]
اس فلم نے نندی اعزاز برائے بہترین فیچر فلم اور نندی اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار سمیت 6 ریاست نندی اعزاز حاصل کیے۔ کیلاش کھیر نے گانے "پنڈگلا ڈگی وچھوو" کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار اور نندی اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار کا اعزاز جیتا۔[4] فلم کا ہندی زبان کا ڈب ورژن عنوان خطرناک کھلاڑی کے عنوان سے گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے جاری کیا گیا اور ملیالم زبان کا ڈب ورژن اسی عنوان کے ساتھ جاری کیا گیا۔ یہ فلم کنڑا زبان میں مانیکیا، بنگالی زبان میں بنداس اور اڑیہ زبان میں بسونتھ کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔
فلم 8 فروری، 2013ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔[5]
انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے کو فلم کی مرکزی اداکاراؤں کے طور پر چنا گیا۔ فلم میں پربھاس کے ماں باپ کا کردار، تمل اداکاروں ستیہ راج اور ندھیہ نے ادا کیا۔[6]
فلم کا پہلا پوسٹر اور کچھ تصاویر 21 اکتوبر، 2012ء کو جاری کی گئی۔[7] مرچی کا ٹیزر 18 نومبر، 2012ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور کچھ گھنٹوں بعد وائرل ہو گیا۔[8][9] فلم کے 100 دن ہونے کے بعد سری بالاجی ویڈیوز نے فلم کو ڈی وی ڈی، بلو رے اور وی سی ڈی میں جاری کیا۔