منصور احمد

منصور احمد
 

شخصی معلومات
پیدائش 7 جنوری 1968ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 مئی 2018ء (50 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات عَجزِ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 169 سنٹی میٹر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 75 کلو گرام [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی حبیب پبلک اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
شرکت 1988ء گرمائی اولمپکس
1992ء گرمائی اولمپکس
1996ء گرمائی اولمپکس   ویکی ڈیٹا پر (P1344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ہاکی کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل فیلڈ ہاکی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

منصور احمد بٹ (7 جنوری 1968ء-12 مئی 2018ء) ایک ہاکی کے کھلاڑی تھے۔ [3]

کیریئر

[ترمیم]

احمد نے 1986ء سے 2000ء تک پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لیے گول کیپر اور کپتان کے طور پر کھیلا۔ انہوں نے 338 بین الاقوامی میچ کھیلے اور تین اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا۔ وہ 1992ء کے اولمپک کھیلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے بن گئے۔ احمد نے لگاتار تین ورلڈ کپ کھیلے اور 1994ء ورلڈ کپ ہاکی چیمپئن شپ (ورلڈ کپ) جیتی۔ 1990ء کے ورلڈ کپ ہاکی چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 10 چیمپئنز ٹرافی کھیل کھیلے اور 1994ء میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے تین ایشین گیمز کھیلے اور 1990 میں بیجنگ چین میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹس میں 12 سونے، 12 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ [3] انہیں 1996ء میں آل ایشین اسٹارز ہاکی ٹیم کا رکن قرار دیا گیا اور 1994ء میں ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کا بھی رکن قرار دیا۔ احمد کو اپنے لائف ٹائم کیریئر میں 4 بار ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ وہ اٹلانٹا، امریکہ میں 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس میں پاکستانی دستے کے فلیگ کیریئر بھی تھے۔ [3] ہاکی کے میدان میں ان کی شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان نے انہیں 1988ء میں صدر ایوارڈ سے نوازا۔ 1994ء میں انہیں صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بیماری اور انتقال

[ترمیم]

22 اپریل 2018ء کو احمد نے انکشاف کیا کہ اسے دل کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور وہ حکومت ہند سے طبی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں زیر علاج تھے۔ [3] منصور احمد 12 مئی 2018ء کو کراچی پاکستان میں انتقال کر گئے۔ اپنی زندگی کے آخری 3 سالوں میں وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ [3] اپنی موت سے چند ہفتے قبل احمد کو پیس میکر اور اس کے دل میں لگائے گئے سٹینٹ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں تھیں۔ 13 مئی 2018ء کو انہیں کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Hockey legend Mansoor Ahmed passes away after prolonged illness
  2. ^ ا ب عنوان : Olympedia
  3. ^ ا ب پ ت ٹ "Hockey legend Mansoor Ahmed passes away after prolonged illness"۔ Geo News۔ 12 May 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2021