نافع بن الحارث بن کلدہ الثقفی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 670ء |
عملی زندگی | |
پیشہ | طبیب |
درستی - ترمیم |
نافع بن الحارث ابن کلدہ الثقفی (عربی: نافع بن الحارث بن كلدة الثقفي ) (وفات۔ 13ھ/634–35)) ایک عرب قبیلے بنو ثقیف کے طبیب تھے، آپ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کہنے پر سعد بن ابی وقاص کا علاج کیا تھا اور جب ابوبکر صدیق مرض وفات میں تھے، نافع بن حارث نے خلیفہ کی بیماری کی وجہ، زہر کو قرار دیا۔
آپ نے یمن میں تربیت حاصل کی،[1] کہا جاتا ہے کہ انھوں نے طب پر مکالمہ نامی ایک کتاب بھی لکھی۔ نافع ماہر طبیب تھے اور فارس کی اکادمی جندیشاپور میں طب کے استاد بھی تھے۔[حوالہ درکار]
ان کا ایک سوتیلا بھائی نفیع ابن الحارث بھی تھا (جو ابوبکر بن کلدہ الثقفی الطائفی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے)۔
کچھ مؤرخین کا خیال ہے کہ انھوں نے اپنی مزید طبی تعلیم اکادمی جندیشاپور، ساسانی سلطنت میں حاصل کی جہاں انھوں نے ارسطو اور جالینوس کی تعلیمات حاصل کیں۔[2]
پیش نظر صفحہ اسلامی شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |