وِدیوالیکھا رمن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | چینائی, تمل ناڈو, بھارت |
4 نومبر 1991
شہریت | بھارت |
والدین | Mohan Raman Padma |
عملی زندگی | |
پیشہ | Actress, Comedian |
پیشہ ورانہ زبان | تمل |
دور فعالیت | 2012–present |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ودیوالیکھا رمن (پیدائش 4 نومبر 1991) ، جسے ودیو رمن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور تھیٹر اداکارہ ہیں، جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں کامیڈی کرتی نظر آتی ہیں۔ ودیوا لیکھا رمن اداکار موہن رمن کی بیٹی ہیں، ودیوا لیکھا نے فلمی کیرئیر کا آغاز ہدایت کار گوتم مینن کی 2012ء کی فلم نیتھانے این پونواسنتہم سے کیا۔ [1]
ودیوالیکھا رمن نے اسکول کی تعلیم ودیا مندر سینئر سیکنڈری اسکول میں کی اور بعد میں ایم سی ٹی ایم میٹرکیولیشن میں تعلیم حاصل کی ، جہاں انھوں نے تھیٹر اور اداکاری میں دلچسپی پیدا کی۔ انھوں نے ایم او پی وشنو کالج میں اپنے کالج کی تعلیم کے دوران اسٹیج پروڈکشن کرتے ہوئے مقبولیت حاصل کی ، جہاں انھوں نے بصری مواصلات میں ڈگری حاصل کی۔
ودیوالیکھا رمن کو تھیٹر کا 7 سال سے زیادہ تجربہ رہا ہے۔ اس نے گوتم مینن کی 2012 کی دو لسانی فلموں نیتھانے این پونواسنتہم (تیلگو)اور ایٹو وللیپویندی مانسو (تمل) میں جینی کا کردار ادا کیا ، جو سامنتھا اکنینی کی ایک دوست کا کردار تھا۔ ودیوالیکھا رمن نے اس کے بعد سندر سی کی فلم تھییا ویلئی سیئیانم کمارو میں این سنتھنم کے مدمقابل اہم کردار ادا کیا ہے، [2] اس کے علاوہ انھوں نے مالینی 22 پلیام کوٹائی اور تیلگو فلم رمیا وستاویہمیں بھی کام کیا۔ وہ 2014 میں پونگل کی ریلیز ہونے والی وجے کی تمل فلم جللا اوراجیت کمار کی فلم ویرم میں معمولی کرداروں میں نظر آئیں۔ [3] فلم ویرم کے لیے انھیں ایڈیسن ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین کا ایوارڈ ملا ، 2014ء میں ریلیز فلم رن راجا رن کے لیے نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2015ء میں ودیوالیکھا رمن کئی اہم فلموں میں نظر آئیں جن میں شیواکارتھین کی فلم کاکی سٹائی، وجے کی فلم پُلی، اجیت کمار کی فلم ویدالم، سوریا کی فلم ماس، وشنو منچو کی فلم ڈائنامائیٹ شامل ہیں۔ 2016ء میں اللو ارجن کی فلم سرائنوڈو، رام چرن کی فلم دھروا، 2017ء میں نینو کوری ، گوتم نندا، راجا دی گریٹ، 2018ء میں بھاگمتی، انٹیلیجنٹ، تھولی پریما، کرشنا ارجن یدھم، اچاری امریکا یاترا، چی لا سو، سرینیواس کلیانم، پیپر بوائے اور ساویاساچی جیسی اہم فلموں کا حصہ رہیں۔ 2019ء میں ودیو لیکھا مہیش بابو کی فلم مہارشی اور اکھل اکنینی کی فلم مسٹر مجنوں میں مختصر کردار میں نظر آئیں۔
اداکارہ ودیوالیکھا رمن ہندوستانی تمل فلم اور تمل ٹیلی ویژن اداکار موہن رمن کی بیٹی ہیں ، جبکہ ان کے دادا ممتاز وکیل وی پی رمن تھے۔ ایک اور چچا ، پی ایس رامن ، تمل ناڈو کے سابق ایڈووکیٹ جنرل تھے۔ جبکہ اس کی کزن گیتانجلی نے ممتاز تامل فلم ساز سیلورراگھون سے شادی کی ہے۔
سال | فلم | کردار | زبان | نوٹس |
---|---|---|---|---|
2012 | نیتھانے این پونواسنتہم | جینی | تمل | نامزد: وجے ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ |
ایٹو وللیپویندی مانسو | تیلگو | |||
2013 | تھیّا ویلائی سِیایانُم کُمارُ | تمل | نامزد: سائیما ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین | |
رمیا وستا ویہ | آشا جیوتی | تیلگو | ہندی ڈب:مر مٹیں گے 2/ فینٹم ریٹرن | |
2014 | جلا | لیڈی پولیس | تمل | ہندی ڈب:پولیس والا غنڈہ 2 |
مالِنی 22 پلمیکوٹّئی | ||||
ویرم | الامیلو | فاتح, ایڈیسن ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین
ہندی ڈب:ویرم | ||
رن راجا رن | بوجی اما | تیلگو | نندی ایوارڈ برائے بہترین کامیڈین
ہندی ڈب:رن راجا رن | |
ویکینڈ لو | ||||
2015 | کاکی سٹّائی | ہسپتال کی اسٹاف | تمل | ہندی ڈب:ڈیرنگ پولیس والا |
ماس | جولی | ہندی ڈب: ماس مسسو | ||
اِنِمی اِپّدیتھان | سنتھنم کی بیوی | |||
وسُویش سرونانُم اونا پدویونگا | ٹیونر کوشلیا | |||
پُلی | کماچی | ہندی ڈب: پلی | ||
ویدالم | عشتار کی دوست | ہندی ڈب: ویدالم | ||
ڈائنامائیٹ | شیواجی کی دوست | تیلگو | ہندی ڈب:ڈائنامائٹ | |
راجو گاری گڑھی | بوجی امما | |||
بھلے مںچی روجُو | دیپتی | |||
2016 | اسپیڈنوڈو | ہندی ڈب: اسپیڈنوڈو | ||
میپل سِنگم | تمل | |||
سرائنوڈو | سامبر | تیلگو | ہندی ڈب: سرائنوڈو / دل والا | |
واگاہ | تمل | |||
میندم اورُ کدھی کتھئی | ||||
دھروا | اشیکا کی دوست | تیلگو | ہندی ڈب: دھروا | |
میلو ایوارو کورٹیشوراڈو | پریا کی دوست | |||
2017 | پاور پانڈی | پونگڑی | تمل | ہندی ڈب: پاور پانڈی |
سرونن اِرُکّا بیامایّن | ||||
ڈُواوا جگن ناتھم | کٹھائینی ۔ کیٹو | تیلگو | ہندی ڈب: ڈی جے | |
نینو کوری | کویتا | |||
گوتم نندا | سپورتھی کی دوست | ہندی ڈب: راؤڈی راجکمار 2 | ||
آنندو برہما | ||||
راجو گاری گڑھی 2 | بیلام سری دیوی | |||
راجا دی گریٹ | پانڈو | |||
2018 | بھاگمتی | پولیس کانسٹیبل | تیلگو/ تمل | ہندی ڈب: بھاگمتی |
انٹیلیجنٹ | تیلگو | ہندی ڈب: دھرما بھائی | ||
تھولی پریما | گوداوری | ہندی ڈب: تھولی پریما | ||
ریمبو 2 | شیلا | کنڑ | ہندی ڈب: ریمبو 2 | |
کرشنا ارجن یدھم | کال سینٹر گرل | تیلگو | ہندی ڈب: کرشنا ارجن یدھم | |
اچاری امریکا یاترا | ہندی ڈب: ٹھگز آف امریکا | |||
پنجو میٹائی | تمل | |||
چی لا سو | انو | تیلگو | ہندی ڈب: ارجن کی دلہنیا | |
سرینیواس کلیانم | بوجی | ہندی ڈب: سرینیواس کلیانم | ||
پیپر بوائے | ہندی ڈب: پیپر بوائے | |||
ساویاساچی | تلسی پرساد | ہندی ڈب: ساویاساچی | ||
ہاوڑا برج | ||||
2019 | مسٹر مجنوں | لنڈا | ||
مہارشی | پوجا کی دوست | |||
وشوامتر | بوجی (مترا کی دوست) |