ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | پیٹرس جوہانس وین بلجون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | بلومفونٹین, اورنج فری اسٹیٹ صوبہ, جنوبی افریقہ | 15 اپریل 1986|||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | سوزان وین بلجون (بہن) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 86) | 21 فروری 2020 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 14 اپریل 2021 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2018- تاحال | جوزی سٹارز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 14 اپریل 2021ء |
پیٹرس جوہانس وین بلجون (پیدائش: 15 اپریل 1986ء) ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہے جو نائٹس کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ انھوں نے فروری 2020ء میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [1] اس کی بہن سوزان نے 2008ء اور 2012ء کے اولمپکس میں بریسٹ سٹروک سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیا۔ [2]
اگست 2017ء میں وان بلجون کو ٹی20 گلوبل لیگ کے پہلے سیزن کے لیے بینونی زلمی کے سکواڈ میں شامل کیا گیا [3] تاہم اکتوبر 2017ء میں کرکٹ جنوبی افریقہ نے ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ کو نومبر 2018ء تک ملتوی کر دیا، اس کے فوراً بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ [4] جولائی 2018ء میں وان بلجون کو 2018/2019ء کے سیزن سے پہلے نائٹس ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2018ء میں اسے مزانسی سپر لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کے لیے جوزی سٹارز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6] [7] ستمبر 2019ء میں اسے 2019ء کے میزانسی سپر لیگ ٹورنامنٹ کے لیے تسوانے سپارٹنز ٹیم کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] فروری 2020ء میں وان بلجون کو انگلینڈ کے خلاف سیریز [9] اور آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی سکواڈز میں شامل کیا گیا۔ [10] انھوں نے 21 فروری 2020ء کو آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کے لیے اپنا ٹی 20 آئی ڈیبیو کیا [11] نومبر 2020ء میں وین بلجون کو انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [12] [13] اپریل 2021ء میں انھیں جنوبی افریقہ میں 2021-22ء کرکٹ سیزن سے پہلے فری سٹیٹ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [14] فروری 2022ء میں وین بلجون کو 2021-22ء سی ایس اے ٹی20 چیلنج کے لیے نائٹس کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [15]