ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | پنا گھوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | راجشاہی، بنگلہ دیش | 11 نومبر 1989|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 5) | 26 نومبر 2011 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 4 نومبر 2019 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 15) | 28 اکتوبر 2012 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 2 مارچ 2020 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 11 دسمبر 2020ء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تمغے
|
پنا گھوش (بنگالی: পান্না ঘোষ) (پیدائش: 11 نومبر 1989ء، راجشاہی) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ [1] وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز اور دائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں۔
گھوش 11 نومبر 1989ء کو راجشاہی، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔
گھوش نے 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا تھا۔
پنا نے 28 اکتوبر 2012ء کو سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [2][3][4] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6][7] جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئي سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8]
پنا اس ٹیم کی رکن تھیں جس نے چین کے شہر گوانگزو میں 2010ء کے ایشیائی کھیلوں میں چین کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کرکٹ میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔
پنا گھوش نے 28 ایک روزہ اور 40 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے پہلا ایک روزہ (کیپ 5) 26 نومبر 2011 ء کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ایک روزہ میں 8.86 کی اوسط سے 133 رن جب کہ ایک روزہ گیند بازی میں 43.00 کی اوسط سے، 954 گیندیں کراکر 15 وکٹیں لی ہیں۔ اور فیلڈنگ میں 5 کیچ کیے ہیں۔ جب کا پہلا ٹی20 (کیپ 15) 28 اکتوبر 2012ء سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹی20 میں 10.22 کی اوسط سے 92 رن بنائے ہیں، جب کہ گیند بازی میں 657 گیندیں کراکے 17.69 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کیں اور فیلڈنگ میں، 6 کیچ کیے ہیں۔