چیتی

چیتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں ایک نیم کلاسیکی گیت ہے جو چیت کے مہینے میں گایا جاتا ہے۔[1][2] چیت کے مہینے یعنی مارچ اور اپریل میں واقع ہونے والے ایک ہندو تہوار رام نومی میں چیتی کو گایا جاتا ہے۔ عموماً خیال کیا گیا ہے کہ اس کا نام ہندو دیوتا رام چندر سے منسوب ہے۔

پس منظر

[ترمیم]

چیتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں ایسے ہی وجود میں آئی جیسے کہ دوسرے موسموں کی مناسبت سے دوسرے گیت تخلیق میں لائے گئے ہیں، جیسے کہ ساونی، ہوری، کجری وغیرہ۔ چیتی اتر پردیش کے مختلف شہروں کے دیہاتی علاقوں میں گائی جاتی ہیں جن میں بنارس، مرزا پور، متھرا، الہ آباد اور بھوج پور کے علاقے۔

گلوکار

[ترمیم]

چیتی گانے میں رسولن بائی اور گریجا دیوی نے شہرت پائی۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Thumri queen mesmerises music lovers - Times of India"۔ 10 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  2. "Documentary on Rajan-Sajan Mishra to open IFFI's Indian Panorama - Times of India"۔ 15 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018