چیری این فریزر | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 21 جولائی 1999ء (25 سال) گیانا |
شہریت | گیانا |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
چیری-این سارہ فریزر (پیدائش: 21 جولائی 1999ء) گیانا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو گیانا اور ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلتی ہیں۔[1] [2] چیری فریزر کا تعلقگیانا سے ہے [3] اور گیانا انڈر 19 خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی رہیں۔ [4] چیری فریزر نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ والی بال میں بھی گیانا کی نمائندگی کی ہے۔ وہ 2019ء کی انٹر گیاناس چیمپئن شپ میں گیانا کی طرف سے کھیل چکی ہیں۔ [5]
چیری فریزر نے کرکٹ کھیلنا اس وقت شروع کیا جب وہ فقط 10 سال کی تھیں۔ وہ سینٹ ایگنس پرائمری کے لیے کھیلتی تھیں۔ وہ کمنگز لاج کے علاقے میں پلی بڑھیں اور اسی علاقے میں ان کا بچپن گذرا۔ وہ سافٹ بال کے میدان میں آل راؤنڈر کے طور پر، ٹیم مائیکز ویل وومن میں کھیلتی رہیں۔ اس کے بعد انھوں نے انٹر کاؤنٹی سطح پر ہارڈ بال کے لیے کھیلنے کا دعوت نامہ قبول کیا۔ [6]
نومبر 2019ء میں، چیری فریزر کو ہندوستان کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز خواتین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی دستے میں شامل کیا گیا۔ انھوں نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کی جگہ لی جو انجری کی وجہ سے دورے سے باہر ہو گئی تھیں۔ [7] جنوری 2020ء میں وہ 2020ء کے آئی سی سی خواتین کے T20 عالمی کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے میں منتخب ہوئیں۔ [8] [9]
چیری این فریزر نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
اگست 2020ء میں، انھیں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] انھوں نے 30 ستمبر 2020ء کو انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے لیے خواتین ٹی20 بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [11] مئی 2021ء میں، چیری فریزر کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا۔ [12] اگست 2020ء میں، انھیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [13] انھوں نے 30 ستمبر 2020ء کو انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے لیے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا۔ [14] مئی 2021ء میں، چیری فریزر کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا۔ [15] جون 2021ء میں،چیری فریزر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز اے ٹیم میں نامزد کیا گیا۔ [16] [17] ستمبر 2021ء میں، چیری فریزر کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے میچ سے پہلے ویسٹ انڈیز خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میں شامل کیا گیا۔ [18] اس نے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 16 ستمبر 2021ء کو ویسٹ انڈیز کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف کیا۔ [19] اکتوبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں تین مختص کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر شامل کیا گیا۔ [20] فروری 2022ء میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [21]