ڈیوس گرب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 جولائی 1919ء [1][2][3] |
وفات | 24 جولائی 1980ء (61 سال)[2] نیویارک شہر |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، ناول نگار ، منظر نویس ، سائنس فکشن مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [4] |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ڈیوِس الیکژینڈر گرب (انگریزی : Davis Alexander Grubb) امریکی فکشن ناول نگار و مختصر کہانی نویس تھا۔
ڈیوِس الیکژینڈر گرب 23 جولائی 1919ء کو امریکا کی ریاست ورجینیا کے مغربی علاقے ماؤنڈ ولے Moundsville میں ایک امیر کبیر گھرانے میں پیدا ہوا، اس کے دادا مقامی بینک کے بانیوں میں سے تھے، لیکن 1930ء میں امریکا کے عالمی اقتصادی بحران میں اس کے گھرانے کو در بدر ہونا پڑا۔ ڈیوِس کو بچپن سے ہی لکھنے اور پینٹنگ کا شوق تھا، لیکن وہ کلر بلائنڈنیس (رنگ کے اندھا پن ) کے مرض کا شکار ہو گیا۔ اس معذوری کی وجہ سے اس نے پینٹنگ چھوڑکر فکشن کہانیاں لکھنا شروع کر دیں۔ تاہم اس نے رنگوں سے مبرّا ڈرائنگ اور خاکے (اسکیچ) بڑی تعداد میں بنائے۔ 1940ء میں، ڈیوِس نیویارک منتقل ہو گیا اور این بی سی ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹنگ کا کام کرنے لگا، ساتھ ہی وہ فارغ وقت میں مختصر کہانیاں بھی تحریر کرتا، وہ عموماً پراسرار، ڈراؤنی، سسپنس اور جرائم پر مبنی کہانیاں لکھتا تھا۔ 1940کی دہائی میں تقریباً ہر اہم رسالوں میں اس کی کہانیاں شایع ہوئیں۔
1950 کی دہائی میں اس نے ناول لکھنا شروع کیا، 1953ء میں سچی کہانی پر مبنی اس کا مسٹری ناول دی نائٹ آف دی ہنٹر The Night of the Hunter بے حد مقبول ہوا، جسے نیشنل بُک ایوارڈ سے نوازا گیا بعد میں اسے فلم کے قالب میں بھی ڈھالا گیا۔ 1969ء میں اس کے ایک اور ناول ‘‘فوُل پریڈ’’ پر بھی کامیاب فلم بنائی گئی۔ ڈیوِس نے کُل10 ناول اور مختصر کہانیوں کے کئی مجموعے تحریر کیے، اس کی بعض کہانیوں کو الفریڈ ہچکاک اور روڈ سیلرنگ کی سیریز میں ٹیلی ویژن پر پیش کیا گیا۔ آخری عمر میں ڈیوِ س گرب کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا۔ 24 جولائی 1980ء کو وہ 61 برس کی عمر میں نیویارک میں چل بسا ۔