کرمبر جھیل

کرمبر جھیل
Karambar Lake
کرمبر جھیل، پاکستان کی دوسری بلند ترین جھیل
محل وقوعگلگت بلتستان، خیبر پختونخوا سرحد کے قریب
جغرافیائی متناسق36°53′03.26″N 73°42′44.03″E / 36.8842389°N 73.7122306°E / 36.8842389; 73.7122306 (Karambar Lake)
قسمالپائن برفانی جھیل
بنیادی اضافہگلیشیر پانی
نکاسی طاس ممالکپاکستان
زیادہ سے زیادہ. لمبائی3.9 کلومیٹر
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی2 کلومیٹر
رقبہ سطح2,634,400 مربع میٹر
اوسط گہرائی52 میٹر
سطح بلندی4,272 میٹر (14,016 فٹ)

کرمبر جھیل (Karambar Lake یا Qurumbar Lake) پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں واقع ایک جھیل ہے۔ یہ پاکستان کی دوسری اور دنیا کی اکتیسویں بلند ترین جھیل ہے۔ اس کی بلندی 14،121 فٹ (4،304 میٹر) ہے۔[1] اس جھیل کی گہرائی تقریباً 55 میٹر٬ لمبائی تقریباً 4 کلومیٹر اور چوڑائی 2 کلومیٹر ہے-

بروغل کی وادی میں واقع یہ خوبصورت جھیل چترال شہر سے ڈھائی سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، بروغل کی وادی اپنے خوبصورت قدرتی مناظر، برف پوش چوٹیوں، شاندار کرمبر جھیل اور پچیس سے زیادہ چھوٹی جھیلوں کے ساتھ تین اہم گزرگاہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ گزرگاہیں اس وادی کو مغرب میں کانخن پاس کے ذریعے واخان کوریڈور سے ملاتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Geography of pakistan". Syed Salman. Retrieved 10 August 2014.