کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج

"'کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ"' پاکستان آرمی کے قدیم ترین اور اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے، جو پاکستان آرمی کے میجر کے رینک یا عہدے کے افسران کو تقریباً ایک سالہ کورس میں بریگیڈیئر رینک تک ترقی کے لیے ضروری تعلیم سے مرصع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ اتحادی ممالک کے میجر سے کرنل رینک تک کے افسران کو بھی تربیت فراہم کرتا ہے۔ کورس کی مدت تقریباً ایک سال ہے اور اسے اسٹاف کورس کہا جاتا ہے۔ موجودہ پالیسی کے مطابق محض یہاں سے فارغ التحصیل طالب علم ہی لیفٹینینٹ کرنل سے آگے ترقی پا سکتے ہیں۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج
شعار"پیر شو بیا موز سعدی"
قسمConstituent college of the نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد
قیام1905
کمانڈانٹمیجر جنرل سہیل احمد خان، ہلال امتیاز ملٹری
تدریسی عملہ
50 افسران
طلبہ400 فوجی افسران
مقامکوئٹہ، پاکستان
ویب سائٹhttp://www.cscquetta.com/

محل وقوع

[ترمیم]

اسٹاف کالج کوئٹہ کینٹ میں واقع ہے، جوپاکستان کے شہر کوئٹہ ،دار الحکومت صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔ کالج اڑک وادی کے داخلی راستے پر واقع ہے- شمال، جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں تکاتو، مردار گھر اور چلتن کے پہاڑی سلسلے واقع ہیں، جن کی بلندی 930تا 1020 میٹر یا 10تا 11 ہزار فٹ تک ہے۔

شعاراور نشان

[ترمیم]

کالج کے نشان پر دو تلواروں کے درمیان ایک طومار پر فارسی کے الفاظ 'پیر شو بیا موز سعدی' کندہ ہیں، جو کالج کا شعار بھی ہیں۔ جن کا اردو معنی ہیں' سیکھتے ہوئے عمر رسیدہ ہو جاو، سعدی'۔ سعدی ایک مشہور فارسی شاعر تھے۔

تربیتی نصب العین

[ترمیم]

اسٹاف کالج پاکستان آرمی کے منتخب افسران کو بریگیڈ یا ڈویژن کی سطح پر سٹاف ڈیوٹی (یا تقرری بطور دفتری معاون برائے سینیئر افسر )کے لیے تربیت دینے کے علاوہ اعلٰی تر کمان کے لیے پس منظر بھی مہیا کرتا ہے۔ کالج کا موجودہ نصب العین(سنہ 1980 میں)" افسران کو جنگی تربیت دینا اور اس دوران انھیں گریڈ 2 یا میجر سطح کی تقرریوں کے لیے اور مزید تجربے کے ساتھ، کمان سنبھالنے کے لیے موزوں بنانا ہے"۔

تاریخ

[ترمیم]

قیام

[ترمیم]

سٹاف کالج کوئٹہ 1905 میں قائم کیا گیا۔ کوئٹہ منتقلی سے پہلے اسے طور پر دیو لالی (موجودہ بھارت) میں 1905 میں قائم کیا گیا۔
[1] عارضی اسٹاف کالج کا قیام قبل تقسیم ہند برطانوی ہندوستانی آرمی کے افسران کے لیے برٹش اسٹاف کالج کیمبرلی کی کمی پوری کرنے کے لیے عمل میں آیا۔ اس کی وجہ لارڈ کچنر کی 1902 میں ہندوستانی آرمی کی تشکیل نو تھی، جو متعدد نئی آسامیاں پیدا کرنے کا باعث بنی۔ اسٹاف کالج کے قیام سے پہلے چھ افسران کو ہر سال برٹش اسٹاف کالج کیمبرلی بھیجا جاتا تھا۔ یہ طریقہ ناکافی تو تھا ہی، برٹش اسٹاف کالج کیمبرلی بھی ہندوستانی افسران کی نشستیں بڑھانے کو تیار نہ تھا۔

تعلیمی اور نصابی ارتقا

[ترمیم]

کالج میں جنگ عظیم دوم(1939-1945) سے پہلے تک دو سالہ نصاب پڑھایا گیا، لیکن 1939 میں کم کر کے بارہ ماہ اور 1940 میں چھ ماہ کر دیا گیا۔ جنگ کے خاتمے پر کالج کا نصاب دوبارہ ایک سال کا کر دیا گیا اور تقسیم ہند کے بعد ادارہ جوں کا توں برقرار رہا۔ تقسیم کے بعد اسٹاف کالج میں بہت کم تبدیلیاں لائی گئیں، بلکہ 1954 تک تو برطانوی کمانڈانٹ رہا اور پانچ برطانوی افسران تدریسی عملے میں ایک اضافی برس تک رہے۔
کالج کئی سال ایک چھوٹے ادارے کی حیثیت سے چلتا رہا۔1958 میں صرف اٹھاون طلبہ فارغ التحصیل ہوئے۔ میجر اور لیفٹینینٹ کرنل کے درمیان عہدوں کے افسران کی ضرورت پوری کرنے کی خاطر نصاب کو کسی حد تک آسان رکھا گیا، جس کی ایک وجہ دشمن کا بھی غیر ترقی یافتہ ہونا تھا۔
کالج نے بٹوارے کے بعد 'سینیئر افسران" کے لیے نصاب تشکیل دیے۔ جزواً ان پاکستانیوں کے بعض تعلیمی خلا پر کرنے کے لیے جنہیں آزادی کے بعد تیزی سے ترقیاں دی گئیں تھیں۔ فیلڈ مارشل ایوب خان نے 1950 میں میجر جنرل کی حیثیت سے ایسا ایک کورس کیا، بعد میں ان کورسوں کی جگہ نیشنل ڈیفینس کالج یا قومی دفاعی درسگاہ نے لے لی، جو اب نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی بن چکی ہے۔
اسٹاف کالج کا نصاب بڑی حد تک وہی ہے، جو دوسری جنگ عظیم سے قبل تھا )بمطابق سنہ 1980ء( ،اور زیادہ تر تبدیلیاں برٹش اسٹاف کالج کیمبرلی کی تقلید میں کی گئی ہیں، جسے اب تک "پیرنٹ" یا پدری ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک غیر ملکی افسر نے 1970ء کے عشرے کی ایک تحریر میں کہا کہ

نصاب بنیادی طور پر وہی ہے جیسا 1947ء میں ورثے میں ملا تھا اور بظاہر اس میں معمولی ترامیم ہوئی ہیں۔ جنگی تدابیر عملاً جنگ عظیم دوم والی ہیں۔ تدریس کے پروگرام میں برائے نام تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ 1947 ء کے زمانے کے برطانوی نظام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں[2]


اوائل ایام میں اسٹاف کالج میں 'عسکری حکمتِ عملی' اور 'قانون' کی تعلیم دی جاتی تھی، جو اب نہیں دی جاتی۔

تعلیمی الحاق اور ڈگری

[ترمیم]

کالج پہلے یونیورسٹی آف بلوچستان سے الحاق شدہ تھا، مگر اب پاکستانی بحری اور فضائی سٹاف کالج کی طرح نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی یا لُجنۂ اعلیٰ تعلیم سے الحاق رکھتا ہے۔ کالج کامیاب طلبہ کو ایم ایس سی آرٹ اینڈ سائنس آف وارفئیر کی ڈگری عطا کرتا ہے۔

اولین پاکستانی مسلم طالب علم اور استاد

[ترمیم]

1940 میں پہلے دو ہندوستانی (بعد میں پاکستانی) مسلم افسران، کے ایم ادریس اور نذیر احمد نے اسٹاف کالج میں تعلیم پائی، پھر دسمبر 1940سے جون 1941 تک کپتان (بعد میں فیلڈ مارشل) ایوب خان طالب علم رہے۔ دو سال بعد ایک ہندوستانی مسلم افسر تدریسی عملے میں شامل ہو گیا۔
پاکستانی افسران کی پہلی پشت نے کوئٹہ میں روایتی مگر موثر تربیت حاصل کی۔ اسٹاف کالج کوئٹہ کا چل جانا ہی حیرت کا باعث اور اس ابتدائی پاکستانی پیڑھی کے پیشہ ورانہ خلوص اور محنت کا ثبوت تھا۔

عمارت اور متعلقہ معلومات

[ترمیم]

کوئٹہ میں 1935 کے تباہ کن زلزلے کے بعد اسٹاف کالج کی بہت سی عمارتیں تبدیل یا دوبارہ تعمیر ہو چکی ہیں۔

  • "'داخلہ ہال کی گھنٹی"' - کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی عمارت کے داخلہ ہال میں پیتل کی ایک بھاری گھنٹی لگی ہوئی ہے، جو ایک روسی جنگی جہاز کا مالِ غنیمت تھی۔ یہ گھنٹی نوزائدہ اسٹاف کالج کے بیس طلبہ اور دو استادوں کو جاپانی شاہی بحریہ نے یادگار کے طور پر پیش کی تھی، جب انھوں نے 1907 میں منچوریا میں جنگی میدانوں کا دورہ کیا تھا۔ گھنٹی اسٹاف کالج کی عمر(جو صرف دو سال قبل قائم ہوا تھا) اور عسکری اتحاد کی پائیداری کی یادگار ہے۔

تنظیم

[ترمیم]

کالج کی سربراہی میجر جنرل کے عہدے کے ایک افسر کرتا ہے، جن کا منصب کمانڈانٹ کہلاتا ہے۔ کالج دو بازو یا ونگز پر مشتمل ہے، جو تدریسی بازو یا انسٹرکشنل ونگ اور منتظم بازو یا ہیڈکوارٹر ونگ غیر مناسب لفظی ترجمہ صدر مقام ونگ، کہلاتے ہیں۔
تدریسی بازو کی سربراہی صدر اساتذہ یا چیف انسٹرکٹربریگیڈیر کرتے ہیں اور یہ کالج کا اہم ترین حصہ ہے۔ استاد کبیر یا سینیئر انسٹرکٹرکرنل نصابی سرگرمیوں کے ارتباط کی ذمہ داری میں صدر اساتذہ یا چیف انسٹرکٹر کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ تدریسی بازو کے چار ذیلی حصے یا ڈویژن ہیں، جن کی سربراہی کرنل عہدہ کے افسرکرتے ہیں، جو منصب استاد کبیر یا سینیئر انسٹرکٹر رکھتے ہیں۔
تحقیق اور نظریاتی تعلیم کا شعبہ فوریڈز فیکلٹی آف ریسرچ اینڈ ڈاکٹرینل سٹڈیز کی سربراہی ایک کرنل یا بریگیڈیر کے عہدے کے افسر ہوتے ہیں، جن کے ماتحت چارذیلی تحقیقی خانہ جات اور مواصلاتی شعبہ کام کرتے ہیں، جن کی سربراہی ایک کرنل یا کالج کے اساتذہ جو ڈائریکٹنگ سٹاف کہلاتے ہیں، کرتے ہیں۔[3]

تعلیمی سرگرمیاں

[ترمیم]

کالج جنگ اور جنگ سے متعلقہ علوم کا عالمی شہرت رکھنے والا ادارہ ہے، جس میں بیک وقت 400 افسران تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ بوقت تحریرسنہ 2014۔ ان طلبہ میں عموماً 23 اتحادی ممالک سے 30 تا چالیس اتحادی افسران بھی شامل ہوتے ہیں۔ کالج اساتذہ کی تعداد تقریباً 50 کے لگ بھگ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے استاتذہ وطلبا کا تناسب 1:7 تک ہوتا ہے، جو عالمی طور پر اعلٰی ترین معیاروں میں گنا جا سکتا ہے۔

تعریفی پہلو

[ترمیم]

اسٹاف کالج کی اصل خوبیوں میں جنگی علاقے کا تجزیہ، روایتی تدابیر اور طلبہ کے لیے وسیع تر پیشہ ورانہ تعلیم کا آغاز شامل ہیں۔ یہ اسم با مسمٰ٘ی ہے اور اپنے طلبہ کو بریگیڈ یا ڈویژن کی سطح پر سٹاف ورک کے لیے تیار کرنے پر زور دیتا ہے۔ یہ ادارہ پاکستان ملٹری اکیڈیمی میں دی گئی ابتدائی تربیت کے بعد تربیتی تسلسل، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی تک برقرار رکھتا ہے۔

تنقیدی پہلو

[ترمیم]

کا لج میں تعلیم پانے والے چند غیر ملکی افسران اسٹاف کالج کی براہ راست جنگی امور کے علاوہ دیگر امدادی پہلووں مثلاً علم ترسیل رسد یا لاجسٹکس سے نسبتاً بے توجہی پر نکتہ چینی کرتے ہیں، کیونکہ مقابلتاً مغرب کے اسی نوعیت کے اسکول تخمینی تجزیے کرنے کی زیادہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ امر مسلم نہیں کہا جا سکتا۔ اگر یہ درست ہے تو اس سے کم چمک والی فوجی شاخوں مثلاً آرمی آرڈینینس کور، آرمی سپلائی کور اور کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرزوغیرہ سے عدم دلچسبی ظاہر ہوتی ہے – شاید اس امر کی وجہ پاکستان کی مستقبل میں مختصر جنگوں کی امید ہے، جو رسد و رسائل پر کم منحصر ہوں گی۔

شرائط داخلہ

[ترمیم]

8-12 سالہ خدمات کے حامل میجر، جن کو امتحانی مقابلہ اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ منتخب کیا جاتا ہے۔[4]

پاک فوج
قیادت
سربراہ پاک فوج
حصّے
فرنٹئیر فورس رجمنٹ
فرنٹئیر کارپس
سپیشل سروس گروپ
تنصیبات
راولپنڈی
پاکستان ملٹری اکیڈیمی
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج
جامعۂ قومی دِفاع
تاریخ و روایات
پاکستان کی عسکری تاریخ
اقوامِ متحدہ کے امن مہمّات
انعامات، آرائشات و نشانات
انعامات و آرائشات
نشانِ حیدر


ممتاز طالب علم

[ترمیم]

فیلڈ مارشل

[ترمیم]

جنرل

[ترمیم]
  • جنرل سر ڈگلس گریسی- اولیں پاکستان آرمی کمانڈر انچیف، کلاس 1928 کے ان نو طلمہ میں لے ایک جو جنرل کے عہدے تک پہنچے۔
  • پاکستان آرمی چیف یا چیئرمین چیف جائنٹ چیف آف سٹاف کے عہدے تک ترقی پانے والے جرنیلوں میں جنرل محمد موسی، آغا محمد یحیی خان گل حسن خان،ٹکا خان، رحیم الدین خان، محمد ضیالحق، مرزا اسلم بیگ، آصف نواز جنجوعہ اور پرویز مشرف قابل ذکر ہیں۔
  • جنرل ایم اے جی عثمانی، بنگلہ دیش آرمی کے سپہ سالار ،دوران جنگ 1971۔
  • پاکستان آرمی کے تقریباً تمام فل کرنل سے جنرل تک کے عہدہ دار۔

کمانڈانٹ

[ترمیم]


پاکستان مسلح افواج
پاکستان مسلح افواج
Inter-Services Emblem of the Pakistan Armed Forces
Inter-Services Flag of Pakistan Armed Forces
قیام14 اگست 1947؛ 77 سال قبل (1947-08-14)
خدماتی شاخیںFlag of the Pakistan Army پاک فوج
Naval Jack of Pakistan پاک بحریہ
Ensign of the Pakistan Air Force پاک فضائیہ
Naval Standard of the Pakistan Marines پاکستان ميرينز
Pakistan Coast Guards
Ensign of the Pakistan Paramilitary Paramilitary Forces
صدر دفترJoint Staff Headquarters، راولپنڈی
ویب سائٹispr.gov.pk
قیادت
کمانڈر ان چیفصدر پاکستان عارف علوی
وزیر اعظم پاکستانشہباز شریف
وزیر دفاع پاکستانخواجہ محمد آصف
وزارت داخلہ (پاکستان)رانا ثناءاللہ
سربراہ عسکریہ پاکستانمنصب جامع ساحر شمشاد مرزا، پاک فوج
افرادی قوت
عسکری مدت16–23[5]
جبری بھرتیNone
فعال اہلکار653,000[6] (ranked 6th)
Deployed personnel سعودی عرب — 1,180[7][8][9]
Expenditures
بجٹامریکی ڈالر10.3 billion (2019)[10]
Percent of GDP4.0% (2019)[10]
Industry
Domestic suppliers
غیر ملکی سپلائرز
متعلقہ مضامین
تاریخ
درجےپاکستان میں عسکری عہدے
Naval ranks and insignia
Air Force ranks and insignia

قابل ذکر اساتذہ

[ترمیم]
  • جنرل جویانتو ناتھ چودھری - 1962-1966 بھارتی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف اور 1948-1949 تک بھارتی ریاست حیدراباد کے فوجی گورنر-

کالج کا شمارہ، سیٹاڈیل یا قلعہ

[ترمیم]

سیٹاڈیل کالج کا شمارہ ہے، گو نظریاتی اور تصوراتی مسائل اور پیشہ ورانہ اہمیت کے دیگر معاملات پر خیالات کے اظہار کے لیے ایک مجلس فراہم کرتا ہے۔ یہ جنرل ضیاء الحق، پاکستان کے اس وقت کے صدر اور چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایات پر، ایک خصوصی پیشہ ور جریدہ کے طور پر، 1984 ء میں جاری کیا گیا تھا۔ نام سیٹاڈیل علاقائی اور نظریاتی دونوں جہتونں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس جریدے سے پہلے باقاعدگی سے 1947 کے بعد سے، اس طرح کی نوعیت کے مضامین آول پائی (1921)، آول( 1922-78 ) اور ریویو ( 1979-83 ) کے نام ہے مختلف اوقات میں کالج کی سالانہ کتاب کے طور پر شائع کیے جاتے رہے ہیں۔[11]

کلب

[ترمیم]
  • شکار (شوٹنگ) کلب۔ کالج کی تزدیکی حدود میں اچھا شکار ملتا ہے، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کلب شکاری دوروں کا انتظام کرتا رہتا ہے۔
  • گھڑ سواری کلب۔ کالج گھڑ سواری میں دلچسپی رکھنے والے افسران کے لیے 30 گھوڑے پالتا ہے۔ اس کلب کی رکنیت خواتین اورآٹھ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے بھی کھلی ہے۔ روایتی طور پر، اس کلب کو خصوصاً اتحادی افسران کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ پولو موسم اپریل سے نومبر کے دوران کھیلی جاتی ہے۔
  • النساء کلب۔ کالج کا بہت فعال خواتین کلب، جو روایتی طور پر رنگارنگ اور دلچسپ سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے، جس کی رکنیت تمام افسران کی زوجین کے لیے لازم ہے۔[12]

سہولیات

[ترمیم]
  • برکی پارک۔ برکی پارک بڑوں کی چہل خرامی اور بچوں کے کھیلنے کے ساتھ ساتھ ہرآخیرہفتہ پر فرمائشی رباب موسیقی بھی فراہم کرتا ہے۔ دیگر سہولیات میں شامل ہیں پیزا اور کافی شاپ کے علاوہ سکیٹنگ ایرینا، زپ لائن، راک کلائمبنگ ایرینااور لہلہاتے سرسبز صحن جو سدابہار گلاب سے مرصع ہیں-
برکی پارک
برکی پارک
  • مرکزی اور افسانوی یا نقوی لائبریری یا دارالکتب۔ دو بہترین دارالکتب جو بالترتیب پیشہ ورانہ اور آسان مطالعاتی مواد کا وسیع ذخیرہ رکھتے ہیں۔
  • میوزیم - کالج میوزیم کا 16 مئی 1989 کو افتتاح کیا گیا۔ اس میوزیم میں کا لج سے متعلق تاریخی اہمیت کی مختلف اشیاء رکھی گئی ہیں۔
  • افسر میس - افسر میس ایک شاندار خوبصورت روایتی عمارت میں قائم ہے۔ رسمی محافل میں سے زیادہ تر میس میں منعقد کی جاتی ہیں۔ میس کے احاطے کو میس ہدایات کے مطابق میں نجی پارٹیوں کی میزبانی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے .
  • بچوں کی تعلیم - کالج کے طالب علم افسران اور اساتذہ کے بچوں کے لیے، ایک انگریزی سیکنڈری اسکول اور کالج بنام اقراء آرمی پبلک اسکول اور کالج بھی چلاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2014 
  2. "Ingall's speech at 1:35 min"۔ Pakistan Army۔ اخذ شدہ بتاریخ December 15, 2011 >
  3. Command & Staff College Quetta ISP Pakistan Army PIR SHO BEAMOUZ SAADI ArmyStaffCollege
  4. Pakistan Army Web Portal
  5. "South Asia :: Pakistan — The World Factbook"۔ un.org۔ CIA 
  6. International Institute for Strategic Studies (14 فروری 2018)۔ The Military Balance 2018۔ Routledge۔ صفحہ: 291۔ ISBN 978-1-85743-955-7 
  7. "Troops already in Saudi Arabia, says minister"۔ Dawn۔ 11 اپریل 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2017۔ Our troops are already present in Tabuk and some other cities of Saudi Arabia. 
  8. Baqir Sajjad Syed (22 اپریل 2017)۔ "Raheel leaves for Riyadh to command military alliance"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2017۔ Pakistan already has 1,180 troops in Saudi Arabia under a 1982 bilateral agreement. The deployed troops are mostly serving there in training and advisory capacity. 
  9. Shamil Shams (30 اگست 2016)۔ "Examining Saudi-Pakistani ties in changing geopolitics"۔ Deutsche Welle۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2017۔ However, security experts say that being an ally of Saudi Arabia, Pakistan is part of a security cooperation agreement under which about 1,000 Pakistani troops are performing an "advisory" role to Riyadh and are stationed in Saudi Arabia and other Gulf countries. 
  10. ^ ا ب Nan Tian، Aude Fleurant، Alexandra Kuimova، Pieter D. Wezeman، Siemon T. Wezeman (27 اپریل 2020)۔ "Trends in World Military Expenditure, 2019" (PDF)۔ Stockholm International Peace Research Institute۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2020 
  11. Command & Staff College Quetta ISP Pakistan Army PIR SHO BEAMOUZ SAADI ArmyStaffCollege: Publications - CITADEL
  12. http://www.pakistanarmy.gov.pk/AWPReview/TextContent.aspx?pId=291&rnd=495#The آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistanarmy.gov.pk (Error: unknown archive URL) Faculty

اسٹیون پی کوہن (1998)۔ "3، افسر کور"۔ پاکستان آرمی، تاریخ و تنظیم۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 77 تا 80 


  • The Staff College, Quetta. The First Fifty Years of The Staff College Quetta, 1906-1955. (Quetta: The Staff College, 1962). 80 pages.

بیرونی روابط

[ترمیم]