کیلی او ڈوائر

کیلی او ڈوائر
(انگریزی میں: Kelly O'Dwyer ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 مارچ 1977ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملبورن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریلیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
آسٹریلیائی ایوان نمائندگان کے رکن   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 دسمبر 2009  – 11 اپریل 2019 
ملازمت اور کام کی جگہ کے تعلقات کے وزیر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 اگست 2018  – 11 اپریل 2019 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  وکیل ،  کاروباری شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیلی میگن او ڈوائر (پیدائش: 31 مارچ 1977ء) آسٹریلیا کی خاتون سیاست دان ہیں۔ انھوں نے 2009ء سے 2019ء تک ایوان نمائندگان میں خدمات انجام دیں، لبرل پارٹی کی نمائندگی کی اور 2015ء سے 2019ء تک سینئر وزارتی عہدے پر فائز رہیں۔ او ڈوائر سیاست میں آنے سے پہلے ایک وکیل، سیاسی مشیر اور نیشنل آسٹریلیا بینک (این اے بی) کے ایگزیکٹو تھے۔ وہ 2009ء کے ہیگنس ضمنی انتخاب میں 31 سال کی عمر میں پیٹر کوسٹیلو کی جگہ پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئیں۔ [2] 2014ء میں انھیں ایبٹ حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا۔ او ڈائر کو کابینہ میں ترقی دی گئی جب میلکم ٹرنبل 2015ء میں وزیر اعظم بنے۔ انھوں نے چھوٹے کاروبار کے وزیر (2015ء-2016ء) ، اسسٹنٹ خزانچی ، وزیر محصول اور مالیاتی خدمات (2016ء-2018ء) اور وزیر خواتین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2017ء میں وہ آسٹریلیا کی پہلی کابینہ وزیر بنیں جنھوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ او ڈوائر نے موریسن حکومت میں وزیر برائے ملازمت اور صنعتی تعلقات کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیریئر ختم کیا، 2019ء کے وفاقی انتخابات سے قبل ریٹائر ہو گئیں۔ [3]

ابتدائی کیریئر

[ترمیم]

او ڈوائر باکس ہل میں پیدا ہوئیں اور پریسبیٹرین لیڈیز کالج اور یونیورسٹی آف میلبورن سے تعلیم حاصل کی جہاں انھوں نے بیچلر آف آرٹس اور بیچلر آف لا کے ساتھ گریجویشن کیا۔ [4] میلبورن میں فری ہلز کے وکیل کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد، او ڈوائر نے 4سال پیٹر کوسٹیلو کے سینئر مشیر کی حیثیت سے گزارے پھر ہیگنس کے وفاقی ڈویژن کے رکن اور وفاقی خزانچی بعد میں نیشنل آسٹریلیا بینک میں ایگزیکٹو بن گئے۔ [1]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

اس کی شادی ایک بزنس ایگزیکٹو جون منٹ سے ہوئی اور اس کی 2بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ [5] اس کی بیٹی 2015ء میں پیدا ہوئی تھی۔ [6][7] 2017ء میں او ڈوائر نے اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا جس سے وہ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی پہلی کابینہ وزیر بن گئیں۔ اپریل 2022ء میں او ڈوائر نے بیرنجوئے کیپٹل پارٹنرز میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ [8]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.bbc.com/news/world-46225037
  2. "House of Representatives Division First Preferences"۔ 2009-12-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-12-10
  3. "MORRISON MINISTRY" (PDF)۔ www.pmc.gov.au۔ 26 اگست 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-04-20
  4. Lawyers Weekly (2009). Former Freehills lawyer wins pre-selection آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lawyersweekly.com.au (Error: unknown archive URL).
  5. "About Kelly"۔ Kelly O'Dwyer MP۔ 2010-02-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-07
  6. "Kelly O'Dwyer - She's arrived 👶 Welcome to the world Olivia! - Facebook"۔ facebook.com
  7. "Kelly O'Dwyer on Twitter"۔ Twitter
  8. Clancy Yeates (12 اپریل 2021). "Barrenjoey looks to lift women on board after O'Dwyer appointment". The Sydney Morning Herald (انگریزی میں). Retrieved 2023-07-13.