یاسر ندیم الواجدی | |
---|---|
ذاتی | |
پیدائش | دیوبند، بھارت | 4 مارچ 1982
مذہب | اسلام |
قابل ذکر کام | اسلام اینڈ گلوبلائزیشن |
یوٹیوب کی معلومات | |
چینل | |
سالہائے فعالیت | 2010ء تا حال |
صنف | |
سبسکرائبر | 301 ہزار[1] |
کل مشاہدات | 35.8 ملین[1] |
آخری تجدید: 2 اگست 2024ء | |
مرتبہ | |
ویب سائٹ | yasirnadeemalwajidi |
یاسر ندیم الواجدی (پیدائش: 4 مارچ 1982ء) شکاگو میں مقیم ہندوستانی عالم دین، مصنف اور یوٹیوبر ہیں۔ وہ دنیا بھر میں عموماً اور بھارت میں خصوصاً مسلم اقلیتوں کے حقوق کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں۔ وہ مفتی ہیں اور معہد تعلیم الاسلام، شکاگو کے مدرس ہیں۔ وہ دار العلوم آن لائن کے بانی اور تجدیدِ دین: شریعت اور تاریخ کی روشنی میں اور گلوبلائزیشن اور اسلام کے مصنف ہیں۔
یاسر ندیم الواجدی 4 مارچ 1982ء کو محلہ ابو البرکات، دیوبند، اترپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔[2]ان کے والد واصف حسین ندیم الواجدی دار الکتاب دیوبند کے ناظم و بانی اور ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر تھے۔ ان کے دادا واجد حسین دیوبندی جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل کے شیخ الحدیث تھے۔[2] دیوبند کے خانوادۂ عثمانی سے ان کا نانیہالی رشتہ ہے۔[3]
یاسر ندیم نے حفظِ قرآن گھر پر ہی اپنے والدین کے پاس مکمل کیا،[4] اردو فارسی اور ابتدائی عربی کی تعلیم بھی گھر پر ہی حاصل کی، سال سوم عربی سے باضابطہ دار العلوم دیوبند میں داخل لیا۔[2][5] 2001ء میں ان کی فراغت ہوئی اور پھر دار العلوم ہی سے عربی ادب اور افتاء کی تعلیم حاصل کی۔[6] ان کے خصوصی اساتذہ میں نصیر احمد خان بلند شہری، سعید احمد پالنپوری اور نعمت اللہ اعظمی جیسے علما شامل ہیں۔[2][3] 2004ء میں یاسر ندیم ریاستہائے متحدہ امریکہ چلے گئے اور امیریکن اوپن یونیورسٹی سے عربی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[7] انھوں نے ابو اللیث خیرآبادی کی زیر نگرانی 2012ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے حدیث میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کی۔[6][3]
یاسر ندیم نے 2004ء میں معہد تعلیم الاسلام میں تدریس کا آغاز کیا اور 2009ء میں دار العلوم آن لائن قائم کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ دار العلوم آن لائن درس نظامی نصاب کی آن لائن تعلیم کی طرف پہلا اقدام ہے۔[2] وہ اسلامی احیا سے متعلق ایک بین الاقوامی جریدہ اسلامک لٹریچر ریویو کے نائب چیئرمین ہیں۔[2] وہ ایسوسی ایشن آف مسلم اسکالرز شکاگو امریکا کے نائب صدر اور ماہنامہ ترجمان دیوبند کے نائب مدیر ہیں۔[8][3]
فروری 2017ء میں یاسر ندیم نے پاکستانی- کینیڈائی مصنف طارق فتح کو، جو فتح کا فتوی (en:Fatah Ka Fatwa) کی میزبانی کر رہے تھے، یہچیلنج کیا کہ "اگر فتح کو واقعی اسلام پر بحث کرنا پسند ہے تو وہ ندیم سے دنیا میں کہیں بھی بحث کر لیں، آزاد ججوں کی موجودگی یا کسی وی اسٹوڈیو میں نہیں؛ بلک حالات کے پیش نظر عوامی جگہ پر۔"[7] یاسر ندیم نے یہ بھی اظہار کیا تھا کہ "سوالات اور دعوے طارق فتح کے ہوں گے جب کہ جوابات یاسر ندیم کے ہوں گے۔"[7] تاہم طارق فتح نے یاسر ندیم کی علمی بحث کی پیش کش کو قبول نہیں کیا۔[7] طارق فتح کے فتح کا فتوی کے آغاز کے بعد؛ یاسر ندیم نے اسلام کے خلاف دعووں کا دفاع کرنے کے لیے ٹاک شو "سرجیکل اسٹرائیک" شروع کیا۔[9] اس ٹاک شو میں 72 قسطیں جاری ہوئیں، جن میں عارف محمد خاں، محمود مدنی، اوریا مقبول جان، رام پونیانی اور روی شنکر شامل تھے اور دو کامیاب سالوں کے بعد اس شو کو بند کر دیا گیا۔[3]
مئی 2017ء میں یاسر ندیم نے ان مسلم لڑکیوں کے بارے میں کہا جو ہندو لڑکوں سے بھاگ کر اسلام چھوڑتی ہیں کہ "ارتداد کے ایسے واقعات کا ذمہ دار مذہبی علما سے زیادہ کوئی نہیں ہے جو ان کے پاس اسلام سیکھنے کے لیے ادارے قائم کرتے ہیں لیکن وہ باقی 97 فی صد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو کسی مدرسے میں نہیں جاتے۔"[10] جنوری 2019ء میں یاسر ندیم نے یہ بیان دیا تھا، جس پر زبانی تنازع کھڑا ہو گیا تھا کہ جن گن من شرک سے وابستہ نہیں تھا، جیسا کہ عام طور پر بہت سارے مسلمان مانتے ہیں۔ انھوں نے اظہار کیا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے خدا کی حمد میں نظم لکھی ہے۔[11] انھوں نے کہا کہ اگر ٹیگور مشرک تھا تو یہ بات قابل فہم ہے کہ نظم شرک سے متاثر ہے؛ لیکن ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، جو ٹیگور کو ایک مشرک کے طور پر پیش کرے۔[12] انھوں نے جان بی واٹسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیگور کا مذہب خدا اور فطرت سے پیار تھا۔[12] مارچ 2021ء میں یاسر ندیم نے اسلام میں ذات پات کی موجودگی کی تردید کی اور کہا کہ یہ ایک معاشرتی برائی ہے۔[13]
فروری 2023ء میں، سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی پر یاسر کی ٹویٹ ”قانونی؛ مگر غیر اسلامی، سوارا بھاسکر کی شادی ہمارے لیے ایک موقع ہے ہمارے مسلمان بھائی بہنوں کو یہ یاد دلانے کے لیے کہ اللہ کی طرف سے حرام کردہ چیزوں کو معمول بنانا بند کریں۔ قرآن واضح ہے، مسلمان مرد کے لیے بت پرست عورت سے شادی کرنا جائز نہیں۔ پسند کی آزادی کا مطلب اتنی آزادی نہیں ہے۔“ سے ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا۔[14] اور ان کے اور آر جے صائمہ کے درمیان ٹویٹر پر جنگ چھڑ گئی اور ناقدین نے ان کے طرز عمل کو مائسوجنسٹک یعنی خواتین سے نفرت پر مبنی قرار دے دیا۔[15][16]
طلبۂ مدارس سے ان کی ایک گزارش ہے کہ وہ مطالعہ کرتے وقت اسلام کی وسعت اور آفاقیت کو ملحوظ رکھیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دین کی عقلی تشریح پر توجہ دیں۔ اگر وہ ”ٹرینڈ“ کرتے موضوعات پر مثبت اور مختصر تحریر بھی لکھیں گے، تو قارئین کی فوری پزیرائی سے ان کا حوصلہ مہمیز ہوگا۔ ان میں زیادہ سے زیادہ لکھنے کا شوق پیدا ہو گا اور وہ لاکھوں لوگوں کی اصلاح کا فریضہ انجام دے سکیں گے؛ لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلکی تنازعات اور تنقیص پر مبنی مضامین سے دور رکھیں۔[4]
یاسر ندیم الواجدی کی تین کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں:[2]
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في: |access-date=
و|date=
(معاونت)