یہودی اردو | |
---|---|
یہودی اردو | |
مقامی | بھارت |
علاقہ | بمبئی، کلکتہ |
نسلیت | بغدادی یہود |
دور | اٹھارویں صدی عیسوی |
عبرانی حروف تہجی | |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | – |
گلوٹولاگ | jude1269 [1] |
یہودی اردو ہندوستانی زبان کا ایک لہجہ ہے۔[2] اٹھارویں صدی عیسوی کے اواخر میں بمبئی اور کلکتہ کے بغدادی یہود اس زبان کا استعمال کرتے تھے۔[3] زبان کے اس لہجہ کو عبرانی حروف تہجی میں لکھا جاتا تھا اور اسی لہجہ اور عبرانی حروف میں ان یہودیوں نے اردو کے متعدد ادبی شہ پارے شائع کیے جن میں اندر سبھا اور لیلیٰ مجنوں کے ناٹک خصوصیت سے قابل ذکر ہے۔[4]