یو ٹی سی وقت | ?? |
---|---|
تاریخ * | 28 فروری 1855ء |
شدت | 7.5 |
مرکز | 40°12′N 29°06′E / 40.20°N 29.10°E |
متاثرہ علاقے | ترکی |
اموات | 1,900 |
* فرسودہ | دستاویز دیکھیے. |
1855ء بورصہ زلزلہ 28 فروری 1855ء کو محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اِس زلزلہ کی شدت 7.5 تھی۔،[1] زلزلہ کا پہلا شدید جھٹکا ضلع کمال پاشا میں محسوس کیا گیا، جس سے بورصہ اور نواحی شہروں میں عمارات منہدم ہوگئیں ۔[2] 300 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد بے گھر ہوئے۔ اِس زلزلہ میں بورصہ شہر کی تاریخی عمارات، مساجد اور یادگاریں منہدم ہوئیں جن میں امیر سلطان مسجد بھی شامل تھی۔ زلزلہ کے نتیجہ میں بورصہ شہر میں آتشزدگی کی ابتدا ہوئی جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 11 اپریل 1855ء کو آنے والے دوسرے زلزلہ میں 1300 افراد ہلاک ہوئے [3] یہ زلزلہ 28 فروری کے بعد آنے بورصہ شہر میں دوسرا بڑا زلزلہ تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 تھی۔ اِس زلزلہ سے گملیک، مودانیا مین بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ترک مورخ جوکمانزادے سید الحاشی حسین رفعت آفندی بورصوی نے اِس زلزلہ کے متعلق معلومات اپنی تصنیف عشرت نامہ میں درج کی ہیں۔[4]