آئی سی سی خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی (انگریزی: ICC Women's Player Rankings) بین الاقوامی خواتین کرکٹ کی درجہ بندی کا طریقہ یا نظام ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل خواتین کھلاڑیوں کے حالیہ کارکردگیوں کے مطابق جاری کرتی ہے۔ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا موجودہ اسپانسر ایم آر ایف ٹایرز ہے ۔ درجہ بندی کا مقصد کھلاڑیوں کے حالیہ کارکردگی کا صحیح اندازہ لگانا تھا اور اس کے لیے ان کی اوسط کو دیکھا جاتا ہے۔ کیرئیر کی اوسط کھلاڑی کے پورے کیرئیر کے کھیل کی بنیاد پر ہوتی ہے اور اس میں حریف کی بہتری یا کمزوری سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ حالیہ درجہ بندی میچ کی حالت، حالیہ کارکردگی اور حریف کے کھیل کو دیکھ کر ایک متعین الگورتھم کے تحت نکالی جاتی ہے۔
ابتدا میں یہ درجہ بندی محض مردوں کے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تھی لیکن 1998ء میں ایک روزہ بین الاقوامی کے لیے بھی درجہ بندی کا آغاز کیا گیا۔ خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندیوں میں 10 ایک روزہ اور 10 ٹوئنٹی20 بلے باز، گیند باز اور آل راؤنڈر کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا جاتا ہے۔ [1]