آفس منیجمنٹ

آفس کی مینجمنٹ کے لیے ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے تمام اپنے معاملات طے کر لیں جو ترجیحی طور زیادہ اہم ہوں اس کے بعد اپنے شیڈول طے کر لیں جو روزانہ کی بنیاد پر ہیں اور پھر ان کو ماہوار سے لے کر سالانہ تک ہر ایک چیز کو طے کر لیں۔ اس طریقے سے ہی بہترین مینجمنٹ میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔ جب سالانہ طور ہر چیز طے ہو گی تو ہمارے لیے تمام کام کرنے آسان ہوں گے اگر آپ کی مینجمنٹ محض تجرباتی طور پر چل رہی ہے تو پھر انتظامی امور آپ اچھے طور پر نہیں چلا سکیں گے۔ ہر بار اس میں تبدیلیاں کرنے میں لگے رہیں گے اور اپ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا رہے گا، آپ کی کارکردگی بہت کمزور پڑ جائے گی۔