آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن | |
مخفف | اپوا APWA |
---|---|
بانی | بیگم خواجہ ناظم الدین، محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم شائستہ اکرام اللہ |
قِسم | غیر منافع بخش غیر سیاسی فلاحی ادارہ |
قانونی حیثیت | غیر سرکاری تنظیم |
مقصد | خواتین کی فلاح و بہبود |
ہیڈکوارٹر | کراچی، پاکستان |
خدمات | تعلیم، صحت، خوراک، مالی امداد |
شعبہجات | تعلیم، صحت، قانونی اور مالی امداد کی فراہمی |
بانی سرپرستِ اعلیٰ | محترمہ فاطمہ جناح، بیگم خواجہ ناظم الدین |
بانی صدر | بیگم رعنا لیاقت علی خان |
موجودہ صدر | مہر افروز حبیب |
وابستگیاں | International Community for Women Associated Country women International Alliance of Women General Federation of Women's Club, US Pan Pacific and South East Asia Women's Association |
ویب سائٹ | apwapakistan |
آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (انگریزی: All Pakistan Women's Association) کراچی میں واقع پاکستان کی غیر منافع بخش و غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے۔ جس کا مقصد پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود ہے۔
22 فروری، 1949ء کو کراچی، پاکستان میں خواتین کی ایک کل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کا قیما عمل میں آیا۔ اس تنظیم کی پہلی سرپرست اعلیٰ بیگم خواجہ ناظم الدین اور محترمہ فاطمہ جناح قرار پائیں اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کو اس تنظیم کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ اس کانفرنس میں جن خواتین نے شرکت کی ان میں بیگم شائستہ اکرام اللہ،بیگم جہاں آرا شاہنواز، بیگم سلمیٰ تصدق حسین، لیڈی نصرت ہارون، بیگم فضل الرحمٰن اور بیگم شہاب الدین کے نام سرفہرست ہیں۔[1]
آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کے مقاصد میں پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم، قانونی و مالی امداد شامل ہیں۔[1]
آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کی پاکستان سے باہر مندرجہ ذیل شاخیں ہیں[2]:
25فروری 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اپواکے قیام کی تیسویں ویں سالگرہ کے موقع پر 50پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرمیاں محمد سعید نے تیار کیا تھا