آیوش شکلا (پیدائش 28 اکتوبر 2002ء) ہانگ کانگ کے ایک کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2022ء میں ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا، اور اس کے بعد سے وہ ٹیم کے لیے باقاعدگی سے کھیل رہے ہیں۔ [1]
24 مئی 2022ء کو، انہیں ورلڈ کپ چیلنج لیگ کے میچوں کے لیے ہانگ کانگ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے اٹلی کے خلاف ہانگ کانگ کی جانب سے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ [2][3] 6 جولائی 6.2022 کو، انہیں 2022ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر بی کے لیے ہانگ کانگ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا جہاں، انہوں نے زمبابوے میں یوگنڈا کے خلاف اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل (ٹی 20 آئی) ڈیبیو کیا۔ [4][5] 31 اگست .2024 کو ایشیا کے ذیلی علاقائی کوالیفائر اے میں منگولیا کے خلاف میچ کے دوران وہ ٹی 20 آئی میچ میں مسلسل چار میڈن اوورز کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔ [6][7][8]