ابراہیم جلیس

ابراہیم جلیس
معلومات شخصیت
پیدائش 22 اگست 1924ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 اکتوبر 1977ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بچوں کے مصنف ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابراہیم جلیس 11 اگست 1922ء[1] کو ہندوستان کی متمول ریاست حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ ادیب اور صحافی تھے۔ طنز و مزاح اور فکاہیہ مضامین کے ساتھ سنجیدہ مضامین بھی سپرد قلم کیے، پیدائشی نام محمد ابراہیم حسین تھا مگر ابراہیم جلیس سے شہرت پائی۔ ابتدائی تعلیم مشہور شہر گلبرگہ دکن سے حاصل کی، انٹرمیڈیٹ عثمانیہ یونیورسٹی سے کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے علی گڑھ چلے گئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کی تعلیم مکمل کہ۔

پاکستان ہجرت

[ترمیم]

1948ء میں پاکستان آ گئے۔ کچھ عرصہ فری لانسر رہے، پھر روزنامہ جنگ کراچی کے ادارہ تحریر میں بطورِ کالم نویس شامل ہو گئے۔ 1972میں روزنامہ حریت کراچی اور 1976ء میں روزنامہ مساوات کراچی کے مدیر مقرر ہوئے۔ 14 سال کی عمر میں پہلا مضمون حیدرآباد دکن کے مؤقر روزنامہ رہبر دکن میں شائع ہوا۔ اور اسی سے ادبی زندگی کا آغاز ہوا۔ تصانیف میں افسانوں کے پانچ مجموعے (چالیس کروڑ بھکاری، آزاد غلام، دو ملک ایک کہانی، جیل کے دن جیل کی راتیں، زمین جاگ رہی ہے) ہیں۔ روس، چین اور امریکا کے سفرنامے اور ایک سٹیج ڈراما اجالے سے پہلے قابلِ ذکر ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو ڈائجسٹ، اگست 2021۔ 2021۔ ص 195