| ||||
---|---|---|---|---|
(عربی میں: أحمد بن محمد بن أحمد بن جعفر بن حمدان البغدادي) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائشی نام | أحمد بن محمد | |||
اصل نام | أحمد بن محمد بن أحمد بن جعفر بن حمدان البغدادي | |||
پیدائش | سنہ 973ء بغداد |
|||
وفات | سنہ 1037ء (63–64 سال)[1][2] بغداد |
|||
رہائش | بغداد | |||
عملی زندگی | ||||
الكنية | أبو الحسين | |||
لقب | القُدُوري | |||
دور | خلافت عباسیہ | |||
ينتمي إلى | اہل سنت | |||
مؤلفات | مختصر القدوري كتاب التجريد |
|||
پیشہ | الٰہیات دان [3] | |||
پیشہ ورانہ زبان | عربی [3] | |||
کارہائے نمایاں | مختصر القدوری | |||
درستی - ترمیم |
☆بسلسلہ شرعی علوم☆ |
ابو الحسين احمد بن محمد المعروف القدوری فقہ حنفیہ عراق کے مشہور ترین فقیہ ہیں۔ امام قدوری کے لقب سے چوتھے طبقہ کے فقہاے کبار اور فضلاے نامدار میں سے ہیں
نام احمد، کنیت ابو الحسین، قدوری نسبت اور والد کا نام محمد ہے۔ پورا شجرہ نسب یوں ہے۔ ابو الحسین احمد بن ابو بکر محمد بن احمد بن جعفر بن حمدان بغدادی قدوری۔
امام قدوری 362ھ بمطابق 973ء میں بغداد میں پیدا ہوئے ۔
مورخ ابن خلکان نے اپنی تاریخ "وفیات الاعیان" میں ذکر کیا ہے کہ قُدُوْرِی قدور کی طرف نسبت ہے جو قدر بمعنی ہانڈی کی جمع ہے۔ اس محلے میں جہاں امام قدوری پیدا ہوئے تھے چونکہ کمھار (ہنڈیا بنانے والے) رہائش پزیر تھے اس بنا پر محلے کا نام قدور پڑ گیا اور اسی کی طرف منسوب ہو کے قدوری کہلائے۔ بعض علماءکے خیال میں آپ ہنڈیا بناتے اور فروخت کرتے تھے اس لیے اس نام سے مشہور ہوئے۔
امام قدوری نے علم فقہ اور علم حدیث رکن الاسلام ابو عبداللہ محمد بن یحییٰ بن مہدی جرجانی متوفی 318ہجری سے حاصل کیا جو امام ابو بکر احمد جصاص کے شاگرد ہیں اور ابو بکر جصاص، شیخ ابو الحسن عبید اللہ کرخی کے شاگرد ہیں اور امام کرخی شیخ ابو سعید بروعی کے خوشہ چیں ہیں اور ابو سعید بروعی، علامہ موسیٰ رازی کے فیض یافتہ ہیں اور علامہ موسیٰ رازی امام محمد شیبانی کے علم پروردہ اور مائہ ناز فرزند ہیں، گویا امام قدوری نے پانچ واسطوں سے امام محمد شیبانی سے علم فقہ حاصل کیاہے۔ حدیث محمد بن علی بن سویداور عبیداللہ بن محمد جوشنی سے روایت کرتے ہیں۔ ابو بکر احمد بن علی بن ثابت خطیب بغدادی صاحب تاریخ، قاضی القضاة ابو عبد اللہ محمد بن علی بن محمد قاضی مفضل بن مسعود بن محمد بن یحییٰ بن ابو الفرج شوخی متوفی 443 ہجری صاحب اخبار النحویین وغیرہ کو آپ سے شرف تلمذ حاصل ہے۔
عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی۔سمعانی نے کہا ہے کہ آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔فقہ و حدیث آپ نے ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جر جانی شاگرد احمد جصاص سے پڑھی اور روایت خطیب بغدادی اور قاضی القضاۃابو عبد اللہ دامغانی نے روایت کی اور ابو نصر احمد بن محمد فقیہ نے آپ سے فقہ پڑھی اور نیز آپ کی کتاب مختصر کی شرح لکھی۔آپ شیخ ابا حامد سفرائنی فقیہ شافعی سے اکثر مناظرہ کیاکرتے تھے تصانیف بھی آپ نے نہایت مفید ک یں جو مقبول و مروج بین الانام ہوئیں چنانچہ مختصر مبارک جس کو قدوری کہتے ہیں،نہایت ہی متداول ہے،علاوہ اس کے شرح مختصر کرخی،کتاب تجرید دربارہ اختلاف امام ابو حنیفہ و امام شافعی سات جلدوں مین تصنیف کی نیز ایک کتاب تقریب ان مسائل اختلافیہ میں بغیر دلائل کے لکھی جو امام ابو حنیفہ ادران کے اصحاب کے باہم وقع میں آئے ہیں، پھر دوسری تقریب تصنیف کی جس میں ان مسائل اختلافیہ کو با دلائل لکھا۔ ابن کمال پاشا نے امام قدوری اور صاحب ہدایہ کو پانچویں طبقہ میں شمار کیا ہے جن کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کر دیتے ہیں کہ صاحب مذہب سے جو مختلف روایات ہوں، ان میں سے کون سی روایت افضل ہے اور کون سی روایت مفضول ہے لیکن اکثر علما نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ حضرات قاضی خان وغیرہ سے ان کا ایک درجہ اوپر ہے۔ اگر بالفرض ایک درجہ اوپر نہ بھی ہو تو برابر کے ضرور ہیں لہذا امام قدوری کو تیسرے درجہ میں شمار کرنا چاہیے۔
امام قدوری نے شہر بغداد میں بعمر 66 سال اتوار کے روز 5 رجب 428 ھ بمطابق 1037ء میں داعی اجل کو لبیک کہا اور اسی روز"درب ابی خلف" میں مدفون ہوئے۔ اس کے بعد آپ کی نعش کو شارع منصور کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ اب آپ ابو بکر خوازمی حنفی کے پہلو میں آرام فرما ہیں۔