سائٹ کی قسم | ویب پورٹل |
---|---|
دستیاب | اردو,انگریزی,عربی |
مالک | علی چوہدری |
آمدنی | اشتہارات |
ویب سائٹ | www.urdupoint.com |
الیکسا درجہ | 419(پاکستان میں 5)(اپریل 2016[update])[1] |
تجارتی | ہاں |
اندراج | ضروری نہیں |
آغاز | 14 اگست 2000ء |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
اردو پوائنٹ دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ ہے۔[2][3][4]اردو پوائنٹ کے بانی علی چوہدری ہیں۔ اس کا صدر دفتر پاکستان کے شہر لاہور میں ہے۔ اردوپوائنٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 419 ویں اور پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 5ویں بڑی ویب گاہ ہے۔ اردو پوائنٹ کا فیس بک پیج پاکستان کے سرفہرست 15 پیجیز میں سے ایک ہے۔ ۔[5]۔ اردو پوائنٹ اردو فونٹس کی سپورٹ کے حوالے بھی سرفہرست اردو ویب گاہ ہے[6]
14 اگست 2000 کو اردو پوائنٹ کا اجرا اردو کے پہلے ویب پورٹل کے طور پر کیا گیا۔
اردو پوائنٹ سے قبل یہ سائیٹ ’’اُردو کارڈز‘‘ کے نام سے مشہور تھی، جس کا آغاز 1998میں ہوا تھا۔ ’’اُردو کارڈز‘‘ پر پہلے اُردو میں کارڈز بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں شاعری کا اضافہ کیا گیا،جس کی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد’’ اُردو پوائنٹ‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں اُردو پوائنٹ پر 12سیکشن تھے اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔