اسلم پرویز

اسلم پرویز
معلومات شخصیت
پیدائش 12 فروری 1932ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 نومبر 1984ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسلم پرویز (انگریزی: Aslam Pervaiz) (ولادت: 12 فروری 1932ء - وفات: 21 نومبر 1984ء) پاکستانی فلمی اداکار تھے۔‌اسلم پرویز کا اصل نام ضیا تھا ان کی فلمی زندگی کا آغاز1955ء میں انور کمال پاشا کی فلم قاتل سے ہوا تھا۔یہ اداکارہ نیئر سلطانہ کی بھی پہلی فلم تھی۔اسلم پرویز نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں پاٹے خان،پردیسن،چھومنتر،کوئل اور نیند جیسی فلموں میں ملکہ ترنم نور جہان کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا ۔ ۔[1] انھوں نے 1966 میں بطور ولن اپنے فلمی کیئریر کا آغاز کیا اور فلم پھنے خان میں نورجہاں کے ساتھ بطور ہیرو کردار ادا کیا۔1950ء میں‌ پاکستانی فلمی صنعت کو اسلم پرویز کی شکل میں ایک مقبول ہیرو ہی نہیں‌ کام یاب ولن بھی ملا جس نے ہر روپ میں بے مثال اداکاری کی اور ان کی فلموں کو شائقین میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی۔ اسلم پرویز نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ‘‘قاتل’’ سے کیا تھا۔[2]

14 نومبر 1984ء کو اسلم پرویز اداکار اقبال حسن کے ساتھ ہدایت کار حیدر چوہدری کی فلم جھورا کی عکس بندی کے بعد فیروز پور روڈ، لاہور سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی کار کا ایک ویگن سے تصادم ہو گیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں اقبال حسن جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلم پرویز ایک ہفتہ تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ ابتدا میں وہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے تھے جن میں پاٹے خان، پردیس، پینگاں، پاسبان، مس 56، چن ماہی، آنکھ کا نشہ، چھو منتر اور کوئل جیسی فلموں کے نام سرفہرست ہیں۔بعد ازاں وہ فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے لگے۔ان کی ایسی فلموں میں فلم سہیلی،انسان اور آدمی، رواج، بہاروں پھول برسائو، شکوہ، دامن اور بہن بھائی کے نام خصوصاً قابل ذکر ہیں۔          

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "اداکار اسلم پرویز کو بچھڑے30برس بیت گئے"
  2. "اسلم پرویز: پاکستانی فلموں کا وہ ہیرو جسے ٹریفک حادثے نے ہم سے چھین لیا"